انگریزی

بین الاقوامی رابطے


ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی برطانیہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت

ایئر یونیورسٹی نے برطانیہ کی ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں یہ بین الاقوامی حیثیت کے حصول کے لئے نمایاں لائحہ عمل کی کامیابی ہے مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر اعجاز وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی اور پروفیسر مارک سپیئرنگ، پرو وائس چانسلر ، ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی نے دستخط کئے اس مفاہمتی یادداشت کے تحت جو آغاز میں پانچ سال تک مضبوط رابطے میں رہیں گے۔ ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی اور ایئر یونیورسٹی باہمی اشتراک سے بین الاقوامی پروگرام شروع کریں گے جس میں سائنسی ، علمی اور تکینکی معلومات کا تبادلہ، لیکچر و تحقیق کے لئے اساتذہ و طلبا کا تبادلہ،باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تحقیق و ترقی پر باہمی تعاون، تیکنالوجی کے تجارت استعمال کے مواقع کی نشاندہی سیمینار اور کانفرنسز جیسی علمی و سائنسی سرگرمیوں میں باہمی شرکت شامل ہے ۔

پہلی مفاہمتی یادداشت پرایئر یونیورسٹی اور برطانیہ کی کنگسٹن یونیورسٹی کےمابین انڈر گریجویٹ / گریجویٹ کے تدریسی پروگرام بشمول ایم ایس و پی ایچ ڈی کے طلبا کے تدریسی و تحقیقی کام کےیقینی معیار کے لئے نومبر 2005 میں دستخط ہوئے ۔دونوں ادارے ایئر یونیورسٹی ، اسلام آبادمیں قائم ہونےوالے نئے تعلیمی ادارے ایویانکس اینڈ ایئرناٹکس کے لئے باہمی تعاون کے امکانات بھی تلاش کریں گے

دوسری مفاہمتی یادداشت ایئر یونیورسٹی اور بلڈنگ کوآپریشن ، جرمنی کے مابین انڈر گریجویٹ / گریجویٹ کے تدریسی پروگرام بشمول ایم ایس و پی ایچ ڈی کے طلبا کے تدریسی و تحقیقی کام کےیقینی معیار اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کےلئے دسمبر 2005 میں دستخط ہوئے

تیسری مفاہمتی یاد داشت ایئر یونیورسٹی اور بلیکنگز انسٹی ٹیوٹ آف ، سویڈن کے مابین سائنسی ، تعلیمی اور تعلیمی و تحقیقی پروگرموں کی معلومات کے تبادلے ، سائنسی سیمینارز ، ورک شاپس یا دونوں اداروں کی دلچسپی کے مسائل کی معلومات کے تبادلے یا فریقین کے تیار کردہ سائنسی و تعلیمی لٹریچر کے تبادلے پر مشتمل د یگر تعلقات کے لئے مئی 2006 میں دستخط ہوئے۔

ایئر یونیورسٹی و چینی یونیورسٹی کے مابین اشتراک

2008 میں ایئر یونیورسٹی کے لیب انجینیئر محترمہ سیدہ نرجس فاطمہ رضوی اور جناب وقار احمد ، ایئر یونیورسٹی کے طلبا جناب نوید احمد عباسی اور جناب محمد ذکوان کو چینی حکومت کی سکالرشپ سکیم اور ایئر یونیورسٹی کے ڈیولپمنٹ پروگرام برائے ایم ایس کے تحت ناردرن ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی (این پی یو) چین بھیجا گیا ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی