تعارف
سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ ڈائرکٹر کا سٹوڈنٹس افیئرز کی سربراہی ایک پراکٹر اور اسسٹنٹ پراکٹر(خاتون) اور ایک آفس اسسٹنٹ کے ذریعے کام کرتا ہے ۔ڈیپارٹمنٹ عام ضابطہ اخلاق یعنی لباس و نظم و ضبط اور رویّوں و غیرہ کے نفاذ کو یقینی بناتا ہے انتظامی و اعانتی کردار میں یہ انٹر/ انٹرا غیر نصابی سرگرمیوں / تقریبات مثلاً خوش آمدید / خدا حافظ کی تقریبات ،ہفتہ طلبا، تقریری مباحثے ، فن فیئت، سیمینارز، ورائیٹی پروگرام ، قومی دن کی تقریبات، تعلیمی / تفریحی دورے و مہمات وغیرہ کے اہتمام میں طلبا کی اعانت کرتا ہے علاوہ ازیں طلبا کےمابین مسائل کے حل میں مدد کے ساتھ ساتھ مناسب رہنمائی بھی کرتا ہے انفرادی، ڈیپارٹمنٹ کی ، اور ایئر یونیورسٹی کی سوسائیٹیز / کلبز کی جانب سے یونیورسٹی میں یا باہر سرگرمی کے لئے ایوینٹ مینجمنٹ فارم ( ویب سائٹ پر دستیاب ہے)پر آئی ہوئی درخواست پر کاروائی کرتا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ کسی ایونٹ کے لئے طلبا / تنظیم کو مالی، انتظامی، اور لاجسٹکس اعانت کے خواہاں کی ضروری رہنمائی کرتا ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ طلبا کے مابین مختلف مسائل کو مشاورت و دیگر اصلاحی طریقوں سے جیسے مناسب ہو ضرورت ہو تو والدین سے ملاقات کے ذریعے حل کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب رہنمائی بھی کرتا ہے