انگریزی

تعارف

تعلیم کا مقصد شخصیت کی ہمہ گیر ترقی ہے جس میں جسمانی پہلووں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ بہترین تعلیم میں ذہنی و جسمانی ترقی یکساں اہمیت کی حامل ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں کی اہمیت کسی طور تعلیم سے کم نہیں ۔ صحت مند ذہن صرف صحت مند جسم ہی ہوتا ہے جسمانی صحت کے لئے جسمانی ورزش ضروری ہے جس کے بغیر ہمارا جسم کمزور سست اور کاہل ہو جاتا ہے ایئر یونیورسٹی نے منظم طریقے سے کھیلوں جسمانی فٹنیس کی بہتری کی منصوبہ بندی کی جس سے مفید نتائج برامد ہوئے ۔ ماضی میں ایئر یونیورسٹی میں کھیلو ں کو جسمانی فٹنیس اور ذہنی تربیت کا مربوط جزوسمجھا جاتا تھا ۔ یہ سرگرمیاں جسمانی فٹنیس اور ذہنی تربیت مثبت اثر انداز ہوتی ہیں جو بالآخر اُن کی صلاحیتیں اور کارکردگی بڑھاتی ہیں۔ ایئر یونیورسٹی کا سپورٹس ڈپارٹمنٹ اپنے آغاز ہی سے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں فعال رہا ہے۔ ایئر یونیورسٹی کا سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے بین الجامعاتی مقابلوں کی تربیت کا بہترین سامان موجود ہے۔ ایئر یونیورسٹی میں اہل اور پُر عزم عملہ کی ایک ٹیم موجود ہے جو منظم انداز سے کھیلوں اور جسمانی تربیت میں انتہائی تجربہ کار ہے۔ایئر یونیورسٹی کی ٹیمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ یونیورسٹی کی کھیلوں میں اکثر شرکت کرتی ہیں ۔ ایئر یونیورسٹی کا سپورٹس ڈپارٹمنٹ تعلیمی سال میں مختلف کھیلوں کے انٹر ڈپارٹمنٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کراتا ہے ، ہر سال مارچ کے آخری ہفتہ میں اہم تقریب' ہفتہ طلبا 'کی تقریبات میں تقریباً ہر کھیل کے مقابلے سپورٹس ڈپارٹمنٹ ترتیب دیتا ہے ۔

سپورٹس ڈپارٹمنٹ

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی