انگریزی

تحقیقی تجربہ گاہیں – ایئر یونیورسٹی

تمام انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹس میں طلبا کو حاصل کردہ علم کے فروغ کے لئے بہترین تجربہ گاہوں میں عملی کام کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔یہ تجربہ گاہیں قابل تبدیل، دوبارہ قابل منظم اور موڈیولرہیں جس کے باعث انڈر گریجویٹ طلباکو شعبوں کے وسیع سلسلے میں تدریس کے لئے مثالی طور پر موزوں ہیں ۔ تجربہ گاہوں میں تجربات کو تعلیمی نصاب سے ہم آہنگ کیا گیا ۔ تجربہ گاہوں میں طلبا کو تھیوریٹیکل تصورات کی تصدیق مہیا ہوتی ہے

  سنسرز اینڈ سسٹمز لیبارٹری

ایئر و سپیس سنسرز لیبارٹری کا مقصد سنسرز ماڈلنگ، لینیئرائزیشن، سینسر فیلیور ڈیٹیکشن ، کمپلیمنٹری فلٹرنگ اور ملٹی پل سنسر فیوژن جیسے ایئرو سپیس سنسرزکے تحقیقی مطالعہ کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔اس لیبارٹری میں موڈیولر ٹیسٹ و ایس سی ایکس آئی کنڈیشننگ انٹرفیسز تک پھیلے ہوئے میژرمنٹ سسٹم پلیٹ فارم کے استعمال کی وجہ سے سنسر ایکٹیویشن کے ساتھ ساتھ پروگرام ایبل فلٹرنگ و سنسر کی سگنل کنڈیشننگ ممکن ہے ۔ جب اس لیبارٹری کو ایویانک سسٹم انٹیگریشن کے ساتھ جوڑ تے ہیں تو یہ تحقیقی مقاصد کے لئے ایک منفرد ائیر کرافٹ انسٹرومینٹیشن اور ایویانکس انٹیگریشن ٹیسٹ بیڈ بن جاتی ہے ۔

  اینالوگ اینڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن لیبارٹری

الیکٹرکل انجینیئرنگ کے طلبا (بالخصوص ٹیلی کام انجینیئرنگ کے طلبا) کے لئے ایک عالی شان لیبارٹری قائم کی گئی ہے تمام اینا لوگ و ڈیجیٹل کمیونیکیشن سسٹمز اس لیبارٹری میں عملی طور پر سملویٹڈ ہو جاتے ہیں ۔ اس لیبارٹری میں کمیونیکیشن سسٹمز ، ڈیجیٹل کمیونیکیشن -1 اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن -2 کے کورس کرائے جاتے ہیں ۔ جدید ترین سپیکٹرم اینالئزرز، آر ایف سگنل جنریٹر ز، نیٹ ورک اینالئزرز اور DEV2786N+ ریک اسمبلی اس تجربہ گاہ میں شامل ہیں ۔

  ایویانکس انٹیگریشن لیبارٹری

اس لیبارٹری کا مقصد ایک عالیشان ہائی برِڈ ایویانکس ایکوپمنٹ انٹیگریشن و سسٹمز ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم ، سپورٹنگ ملٹی پل بسز ، ملٹی پل پلیٹ فارمز اور یونیفائیڈ آپریشنز مہیا کرنا ہے ۔ ایک جدید ترین ری کنفیگر یبل اور پروگرام ایبل ہارڈویئر کے ذریعے امپیلی مینٹنگ ملٹی پل گیٹ ویز کی ڈیمانسٹڑیشن ممکن ہو جاتی ہے ۔ ایویانکس انٹیگریشن ٹیسٹ بیڈ کا مقصد تحقیقی مقاصد کے لئے ایویانکس انٹی گریشن اور ائیرو سپیس سنسرز سسٹمز کے شعبوں میں مصنوعی ماحول بنانے کے لئے ایک ٹول سیٹ مہیا کرنا ہے ۔

  کمیونیکیشن سیکیورٹی اینڈ ایمبیڈڈ سسٹمز لیبارٹری

یہ شاندار تجربہ گا ہ وائس انکرِپشن / ڈی کرِپشن، آئی ایکسچینج ، ای -1 / ٹی – 1 انٹرفیسز، ای-1 اینالیسز، وی پی این امپلی مینٹیشنز ، آئی پی ٹرمینل ڈیویلپمنٹ اور ایف پی جی اے و لاگرتھمز کی ڈی ایس پی امپلی مینٹیشن کی تحقیق میں معاون ہوگی۔

  سی این سی مشین اینڈ روبوٹکس لیبارٹری

اس لیبارٹری میں آئی ایس او کوڈ پروگرامنگ کے ذریعے مشیننگ کے مختلف آپریشنز کرنے کے لئے سی این سی لیتھ اور سی این سی ملنگ مشین شامل ہیں ۔ کنویئر بیلٹ اور سی این سی مشین سے منسلک ایک انڈسٹریل روبوٹ صنعت میں دستیاب فلیکس ایبل مینوفیکچرنگ سسٹمز (ایف ایم ایس ) پر تربیت کے لئے ایک موزوں ماحول فراہم کرتا ہے ۔

  کنٹرول انجینیئرنگ لیبارٹری

کنٹرول انجینیئرنگ لیبارٹری جدید ترین تربیتی موڈیولز سے آراستہ ہے ۔ کنٹرول انجینیئرنگ کے تصورات کی کمپیوٹر کی بنیاد پر تربیتی نظام سے عملی تصدیق ہو جاتی ہے تصورات کو بڑھانے میں ٹرینر ایک سادہ ٹرانسفر فنکشن کی سمولیٹینگ ، مختلف کوانٹیٹیز کی میژرنگ پی آئی ڈی کنٹرول کمپلیکس بطور میگنیٹک لیویٹیشن سسٹم جیسے ملٹی ویری ایبل نان لینیئر کنٹرولنگ کپلڈ سسٹم ، ٹوئن – روٹر ایم آئی ایم او سسٹم ، گائرو –سٹیبل پلیٹ فارم اور تھری ڈگری -آف –فریڈم ہیلی کاپٹر ماڈل سے آغاز کرتے ہیں ۔ ٹرینر اینا لوگ و ڈیجیٹل سسٹم ہر دو پر مینوورنگز پیش کرتے ہیں مزید سیمین پروگرامنگ لاجک کنٹرولرز استعمال کرتے ہوئے صنعتی کنٹرول کو متعارف کراتے ہیں ۔

  ڈیجیٹل الیکٹرانک لیبارٹری

ڈیجیٹل الیکٹرانک لیبارٹری کو الیکٹرانک فنڈامنٹل کورسز کو عملی معلومات فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ تجربہ گاہ الیکٹرک سرکٹ اینالی8سز ، ڈیجیٹل لاجک ڈیزائین ، ڈیجیٹل الیکٹانکس، اینا لوگ الیکٹرانکس نیت ورک اینا لیسز جیسے کورسز کے تجرباتی کام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جدید ترین آلات سے مزین ہے ۔ تجربہ گاہ فنکشن جنریٹر، آسکلوسکوپس ، کمپیوٹر و دیگر ٹرینرز سے مکمل طور پر آراستہ ہے ۔

  ڈیجیٹل سگنل پروسیسنگ لیبارٹری

ڈیجیٹل سگنل پروسیسنگ لیبارٹری پراجیکٹس و ایکسپیریمنٹس کو سمولیٹ کرنے کے لئے TMS320C6713, TMS320C6424 اور ® TMS320C6714. Matlab جیسی جدید ڈی ایس پی کٹس پر مشتمل ہے ۔ کوڈ کمپوزر سٹوڈیو ڈیجیٹل سگنل پروسیسرز کے کوڈ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ ڈی ایس پی کٹس سگنل و امیج ایپلی کیشنز پروسیسنگ کی وسیع رینج کے لئے استعمال ہوتی ہیں ۔ ڈیجیٹل سگنل پروسیسرز کا عمعمی مقصد کمیونیکیشز (سیلو لر) میں ایپلی کیشنز سے ڈومینیٹڈ ہے ۔ایمبیڈڈ ڈیجیٹل سگنل پروسیسر ز کنزیومر پروڈکٹس سے ڈومینیٹڈڈ ہوتی ہیں ۔ یہ سیلولر فونز، ، فیکس موڈیمز، ڈسک ڈرائیوز، ریڈیو ، پرنٹرز، ہئیرنگ ایڈز ، ایم پی تھری پلیئرز، ہائی - ڈیفینیشن ٹیلی ویژن (ایچ ڈی ٹی وی ) ، ڈیجیٹل کیمرہ اور اسی طرح دیگر میں پائے جاتے ہیں ۔ جب سے یہ کاسٹ – ایفیکٹیو ہیں کنزیومر ایپلی کیشنز کی ایک خاصی تعداد کی یہ پروسیسرز پسندیدہ پروڈکٹس بن گئی ہیں ۔

  ای سی ایم اینڈ راڈار لیبارٹری

اس تجربہ گاہ کا مقصد سوفٹ ویئر ڈیفائینڈ ریڈیوز ، فریکوئنسی ہوپنگ ریڈیوز اور سسٹمز جامنگ اور جامنگ فیسیلٹی کے لئے ٹیسٹ بیڈ،وائرلیس ایڈ ہاک نیٹ ورکس ، ایچ ایف، یو ایچ ایف، وی ایچ ایف سپیکٹرم مانیٹرنگ و سیلیکٹیو جامنگ بشمول او ایف ڈی ایم کے تصور، اطلاق و ٹیسٹنگ سروسز ، کے سلسلے کی مکمل ٹیسٹنگ سہولیات بہم پہنچانا ہے

  الیکٹرو – آپٹکس لیبارٹری

یہ تجربہ گاہ تھرمل امیجنگ، آپٹیکل ٹریکنگ، امیج پروسیسنگ، FLIR/CCD کیمرے کے استعمال سےملٹی پل سنسرز فیوژن ، روبسٹ امیج رجسٹریشن، فائبر آپٹک سنسر کی کیلیبریشن ، آپٹیکل میژرمنٹ و سپیکٹرومیٹری سے ٹیسٹنگ کے لئے جدید ترین اعلیٰ سہولیات فراہم کرتی ہے ملٹی پل وژن سنسرز کے استعمال سے ڈائی گنوسٹک ، لیزر ایپلی کیشن لائٹ سورس ، مونو کروم و کلر ایل ای ڈی بھی اس تجربہ گاہ کا مقصد ہے

  الیکٹرانکس سسٹمز لیبارٹری

الیکٹرانکس سسٹمز لیبارٹری ایک ایڈوانسڈ اینالاگ و ڈیجیٹل الیکٹرانکس تجربہ گاہ ہے یہ ہائی فریکوینسے آسکلوسکوپ، فنکشنز جنریٹرز، کرو ٹریسرز و ڈیجیٹل الیکٹرانکس ٹرینرز سے آراستہ ہے فنکشنز جنریٹرز لو ڈسٹورشن سےقائم ہے اور 10 میگا ہرٹز تک فریکیوئینسی رینج کے سگنل جنریٹ کر لیتی ہے، کرو ٹریسر اعلیٰ کارکردگی کا ٹیسٹ ایکوپمنٹ ہے جب اسے جنرل پرپز سکوپ سے منسلک کیا جاتا ہے ہر قسم کے سیمی کنڈکٹرز کی کیریسٹرسٹکس کروز صحیح طور پر ڈسپلے ہو سکتی ہیں ۔ ڈیجیٹل الیکٹرانک ٹرینر تدریسی و ترقیاتی ٹول کے طور پر استعمال ہوتا ہے

  ایمبیڈڈ سسٹم لیبارٹری

ایمبیڈڈ سسٹم لیبارٹری پی سی بیسڈ مائکرو پروسیسرز اور مائکرو کنٹرولرز انٹر فیسنگ سٹیشنز کے 27 سیٹس ، مختلف اقسام کے متعدد مائکر وکنٹرولرز ، مائکرو کنٹرولر کٹس، 10 FPGA ٹریننگ کٹس مع FPGA کارڈز، ہر قسم کے ٹولز، اضافی سہولیات ، ڈیجیٹل ملٹی میٹرز، یونیورسل پروگرامر ALL-11 ، ڈیجیٹل سٹوریج آسکلوسکوپ وغیرہ ، کومپونینٹس،بنچ پر الیومینیشن لائٹس، کنزیو ایبلز، کمپیوٹرز، ملٹی میڈیا ، انجینیئرنگ سوفٹ ویئر ، سی ڈی ڈیٹا بیس کی کتابوں کا سیٹ و مینوئلز کے سیٹ پر مشتمل ہے ۔ ایمبیڈڈ سسٹم لیبارٹری تمام مائکرو پروسیسر و مائکرو کنٹرولر بیسک، انٹرفیسنگ، پروگرامنگ، کنٹرولنگ اور مانیٹرنگ کی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے

  فلوڈ مکینکس لیبارٹری

فلوڈ مکینکس لیبارٹری ہائڈرالک ٹرینرز، پنیومیٹک ٹرینرز، الیکٹرو پنیومیٹک ٹرینرز سے آراستہ ہے ۔ دیگر آلات ہائڈرالک بنچ، ہائڈروسٹیٹک بنچ، ڈیڈ ویٹ کیلیبریٹر، ہائڈرو سٹیٹک پریشر اپریٹس، فلو اوور ویئرز، جیٹ کے امپیکٹ، اورٹیفسز سے فلو، پائپس و بینڈز میں انرجی لوسز، اوسبورن کا رینالڈ آپریٹس برائے لیمینر و ٹربولنٹ فلو فلو میٹر ڈیمانسٹریشن شامل ہیں ان کے علاوہ فورسڈ و فری وورٹیسز ڈیمانسٹریشن آپریٹس بھی تجربہ گاہ میں دستیاب ہے ۔

  ہیٹ اینڈ ماس ٹرانسفر لیبارٹری

یہ تجربہ گاہ لینیئر / ریڈیئل کنڈکشن و ایکسٹینڈڈ سرفیس ہیٹ ٹرانسفر آپریٹس سے آراستہ ہے ۔ اس میں کمبائنڈ کنویکٹیو و ریڈی ایٹیو ہیٹ ٹرانسفر آپریٹس بھی شامل ہیں طلبا ٹیمپریچر ڈسٹریبیوشن کی میژرمنٹ اور ہیٹ ٹرانسفر کی شرح معلوم کرنے کے تجربات بھی کرتے ہیں

  انڈسٹریل آٹومیشن لیبارٹری

یہ تجربہ گاہ طلبا کوانڈسٹریل آٹومیشن پروسیسز و میتھڈز سے تعلق رکھنے والے مختلف تجربات کے لئے پروگرام ایبل لاجک کنٹرولرز اور تمام مطلوبہ آلات / پی ایم ای سے آراستہ ہے۔

  لیگو مائنڈ سٹورم – ایڈوانسڈ میکاٹرانکس لیبارٹری

یہ تجربہ گاہ روبوٹ سٹیرنگ ، روبوٹ کی سنسر انٹیگریشن کے تجربات اور روبوٹک سسٹمز کی ایڈوانسڈ پروگرامنگ کے لئے درکار آلات سےمکمل لیس ہے

  مشین ڈیزائین لیبارٹری

یہ کنٹریفیوجل آپریٹس ، گائروسکوپک موشن، سٹیٹک و ڈائنامک بیلینسنگ، ایپی سائکلیکل گیئر ٹرین فلائی وہیل و کیم فولور آپریٹس سے آراستہ ہےطلبا مشین ڈیزائین کورس کے لئے ان آلات پر تجربے کرتے ہیں

  مکینکس آف میٹیریل لیبارٹری

اس تجربہ گاہ میں مکینکس آف میٹیریل جیسے سٹریٹ بیم میں بینڈنگ، کروڈ بیم وغیرہ کے لئے بنیادی آلات موجود ہیں ۔ اس میں ٹورژن آپریٹس اور چارپی اپمیکٹ ٹیسٹر بھی شامل ہیں۔ طلبا میٹیریل کے مکینکس کے بنیادی تجربات کرتے ہیں

  مکینکل ورکشاپ

یہ ورکشاپ دو لیتھ مشینوں، ایک شیپر، ملنگ مشین و ڈرل پریس کے علاوہ ضروری کارپینٹری ٹولز و گیس و آرک ویلڈنگ سہولیات سے لیس ہے ۔ بیسک الیکٹرک ورکشاپ – پریکٹس بھی اس تجربہ گاہ میں ہوتی ہے۔ تمام انجینیئرنگ کے شعبوں کے طلبا ائیر یونیورسٹی میں قیام کے دوران اپنے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے بھرپور استعمال کرتے ہیں ۔

  پاور الیکٹرانکس اینڈ الیکٹریکل مشین لیبارٹری

پاور الیکٹرانکس اینڈ الیکٹریکل مشین لیبارٹری الیکٹریکل مشین کے عملی کام اور الیکٹرو میگنیٹک ویوزکے لئے استعمال کی جاتی ہےاس میں سوفٹ ویئر کنٹرولڈ لیب –وولٹ(کینیڈا ) اکوپمنٹ، جو سنگل فیز / تھری فیز ٹرانسفارمر ز، اے سی جنریٹرز/ موٹرز و ڈی سی جنریٹرز/ موٹرز وغیرہ سے متعلقہ تجربات مفید ہے۔ پاور الیکٹرک سے متعلقہ تجربات کےلئے اس تجربہ گاہ میں لیب سوفٹ ویئر کنٹرولڈ لیب – وولٹ (کینیڈا)، ٹیرکو(سویڈن) اور کے اینڈ ایچ (تائیوان) کے آلات پاور تھریسٹرز، MOSFET ، اے / سی موٹر ڈرائیوز، ڈی سی موٹر ڈرائیوز اور سہیڈ ریگولیشن وغیرہ موجود ہیں۔ اس تجربہ گاہ آسکلوسکوپس ، فنکشن جنریٹرز، ملٹی میٹرز اور ڈی سی پاور سپلائیز میںموجود ہیں

  آر ایف اینڈ آپٹیکل کمیونیکیشن لیبارٹری

آر ایف اینڈ آپٹیکل کمیونیکیشن لیبارٹری مائکرو ویو کے عملی پہلووں اور آپٹیکل فینامینن سے روشناس کرانے کے لئے کثیر النوع ٹریننگ سسٹم سے ترتیب دیا گیا ہے ، تمام سسٹمز کے لئے لیب کے جامع ہینڈ آوٹ بھی دستیاب ہیں جو طلبا کو عملی کام کی سہولت کے لئے دئیے جاتے ہیں۔ طلبا مائکروسٹرپس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے پلانرایرے اینٹینا سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ ڈیجیٹل ٹیلیفونی سسٹم بشمول ڈیجیٹل سوئچنگ سسٹم ، ٹیلیفونی ٹرایننگ سسٹم اور ٹرنک نیٹ ورک :ٹیلفون نیٹ ورک کے تصور کے عملی مظاہرہ کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ تجربہ گاہ ویکٹر نیٹ ورک اینا لائزر ، سپیکٹرم اینالائزر اور آر ایف سگنل جنریٹر سے بھی آراستہ ہے

  تھرمو ڈائنا مکس لیبارٹری

ٹیمپریچر و پریشر میژرمنٹ ٹیکنیک آپریٹس، مارسٹ بوائلر اکوپمنٹ، ہیومیڈٹی میژرنگ سائکرومیٹر، ریفریجریشن سائیکل اور ہیٹ پمپ سائیکل ڈیمانسٹریشن یونٹس اس تجربہ گاہ میں طلبا کے تھرمو ڈائنامکس کے تجربات کے لئے دستیاب ہیں

  دی پراجیکٹ لیبارٹری

دی پراجیکٹ لیبارٹری کثیر الجہتی قسم کے آلات پر مشتمل ہے۔اس تجربہ گاہ کا مقصدانجینیئرنگ کے تمام شعبوں کے ہر سمسٹر کے طلبا کو متعلقہ سمسٹرز اور آخری سمسٹرز کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے ۔ ڈیزائین سے متعلقہ جنرل پراجیکٹ اور ٹیسٹنگ اکوپمنٹ بشمول پرسنل کمپیوٹرز، آسکلوسکوپس، فنکشن جنریٹرز اور ہائی پاور سپلائیز مناسب تعداد میں موجود ہیں۔ یہاں دو جدید ALL-11 یونیورسل پروگرامرز بھی ہیں جو کسی بھی وینڈر کی کسی بھی چِپ خواہ مائکرو کنٹرولر ، , AVR, PIC, EEPROM, UVROM وغیرہ سے ہو کی پروگرامنگ کر نے کی اہل ہیں یہ اسے دنیا بھر کی بہترین پروگرامنگ آپشن میں شامل کر دیتی ہے

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی