انگریزی

ایئر یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ

ایئر یونیورسٹی اپنے طلبا ، تدریسی ارکان اور عملے کے ارکان کو اعلیٰ معیار کی آئی ٹی سروسز مہیا کرتی ہے

  کمپیوٹر لیبز

ہمارے پاس 8 کمپیوٹر تجربہ گاہیں اور ایک لینگویج لیب ہے جو کہ 415 ہائی سپیڈ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے آراستہ ہیں ۔ ان میں کورے 7، کورے 2 کیواڈ اور کورے 2 ڈیو کمپیوٹرز شامل ہیں یہ تمام کمپیوٹر ڈومین بیسڈ نیٹ ورک سے مرکزی طور پر منسلک ہیں ۔ یہ تجربہ گاہیں انٹرنیٹ، انٹرانیٹ،انفرادی ای میل ایڈریسز، انفرادی محفوظ فائلز، اور جداا سٹوریج ایریا مہیا کرتی ہیں ۔طلبا کو ہفتہ میں چھے دن (سوموار تا ہفتہ) صبح آٹھ بجے تا شام نو بجے اس کی رسائی حاصل ہوتی ہے ۔ روزمرہ کے مسائل میں طلبا کی رہنمائی کے لئے اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے

  (لوکل ایریا نیٹ ورک (ایل اے این

یونیورسٹی فائل سرور جس کے ذریعے طلبا و اساتذہ اسائنمنٹس کا باہم تبادل کرتے ہیں اور ضروری سوفٹ ویئر و ڈیٹا بھی ڈاون لوڈ کرتے ہیں ۔ طلبا کا ای میل اکاونٹ گوگل ایپس سے منسلک ہے جس میں ای میل اور دستاویزات کی شراکت کے لئے 7 جی بی کی گنجائش موجود ہے ۔ تدریسی و عملے کے ارکان کے ای میل اکاونٹ کے لئے یونیورسٹی کا لوکل ہوسٹڈ نظام ہے

  انٹر نیٹ فیسیلٹی

اساتذہ و طلبا کے 60 ایم بی بینڈوڈتھ کا ہائی سپیڈ کا انٹر نیٹ رابطہ موجود ہے یہ PERN انٹرنیٹ سہولت نہ صرف تجربہ گاہوں میں ہے بلکہ وائرلیس نیٹ ورک (AUHOTSPOT) جس کی مدد سے طلبا یونیورسٹی کی حدود میں کہیں سے بھی انٹر نیٹ سے منسلک ہو سکتے ہیں PERN کی مدد سے طلبا کو بین الاقوامی تسلیم شدہ ای -جرنلز تک رسائی حاصل ہوتی ہے PERN پاکستان کی 72 یونیورسٹیز سے PERN انٹرانیٹ کا ربط مہیا کرتا ہے

  ہاٹ سپاٹس

"اے یو- ہاٹ سپاٹس" کیمپس میں انٹرنیٹ کی وسیع رسائی بہم پہنچانے کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ ہاٹ سپاٹس کلاوڈز لان، کیفے ٹیریا اور پارکنگ لاٹ میں بھی دستیاب ہیں ۔ لیکچرز کی دیگر ملکی و بین الاقوامی جامعات کی شراکت کے لئے اعلیٰ معیار کی ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی موجود ہے ۔ ایسی ہی سہولیات ایئر یونیورسٹی، ملتان کیمپس میں بھی دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام بلاکس آپٹیکل فائبر نیٹ ورک سے منسلک ہیں ، یونیورسٹی وقتاً فوقتاً " لیپ ٹاپ سب کےلئے" کی سکیم بھی جاری کرتی ہے جس کی مدد سے طلبا ایک سے تین سال کی اقساط میں لیپ ٹاپ حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ سکیم بلا کسی سود و منافع کے ہے یونیورسٹی بذات خود اس کے لئے فنڈز کا بندوبست کرتی ہے کلاس روم ملٹی میڈیا اور او ایچ پروجیکٹرز سے آراستہ ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے طلبا و عملے کے اراکین کو ذاتی استعمال کے لئے اصل سوفٹ ویئر مہیا کرتی ہے ۔ اس منصوبے کو " سوفٹ ویئر سب کے لئے" کہا جاتا ہے

  لینگویج لیبارٹری

ایئر یونیورسٹی طلبا کی ابلاغی مہارت کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے اس مقصد کے لئے کمپیوٹر کے ذریعے لینگویج ڈیسک سے مزیّن ایک نفیس لینگویج لیبارٹری قائم کی گئی ہے ۔ 40 بوتھس پر مشتمل یہ شاندار لیبارٹری طلبا کی ابلاغی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ہوتی ہے ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی