انگریزی

کوالٹی پالیسی ، ایئر یونیورسٹی


کوالٹی ایشورینس پالیسی ، بیان

مرکزِ افزودگی معیار ، کوالٹی پالیسی، ایئر یونیورسٹی - کوالٹی ایشورینس پالیسی سٹیٹمنٹ ، ایئر یونیورسٹی معیاری تعلیمی، درس و تدریس و تحقیق کی بنیاد پر قائم ہونے والے موثرکوالٹی ایشورینس نظام کے ذریعے قومی و بین الاقوامی مارکیٹ کی چیلنجنگ ضروریات کو پورا کرنے اور معاشرہ کی خدمت کرے گی۔یونیورسٹی اپنے پروگراموں کے ذریعے طلبا کو ایک بہترین شہری بنانے کے لئے ان میں اخلاقی اقدار بھی پیدا کرے گی۔

یونیورسٹی کا بیانِ تصور

ایئر یونیورسٹی قومی جامعات کے مابین درس و تدریس، تحقیق ، جدت، اور عوامی خدمات میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتی ہے۔

یونیورسٹی کا بیانِ عزم

بہترین پیشہ ورانہ علم ، مضبوط کردار، سماجی ذمہ داریوں کے اعلیٰ شعور اور سیکھنے کے ابدی جذبہ کے حامل اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تدریس و تحقیق میں ارفع ترین مقام حاصل کرنا ہے۔یونیورسٹی ، خوشحال ، پُر امن اور روشن خیال معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے بہترین طلبا، اساتذہ و اعانتی عملے کو پُر کشش ماحول مہیا کرنے کے لئے پر عزم رہے گی

پالیسی کےمقاصد

تعلیمی ادارے کی موثر'کوالٹی ایشورینس (یقینی معیار)' کا عمل ادارے کے عزم و مقاصد کے معیار کا جائزہ لیتا ہے ۔ یونیورسٹی نے کیو اے سسٹم میں معیار کو "مقصدی موزونیت" کےطور پر اختیار کیا ہے جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقرر کردہ معیار کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ کوالٹی ایشورینس پالیسی درج ذیل مقاصد پر مشتمل ہے۔:

اندرونی و بیرونی یقینی معیار کے طریقہ کار اور اس کے نفاذ کی بھتری کے لئے رہنمائی فراہم کرنا۔

تمام وابستہ اداروں کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ایئر یونیورسٹی کے تمام علمی پروگرام کے معیار کو یقینین بنانا۔

اس امر کو یقینی بنانا کہ طلبا نے علمی پروگرام کے ذریعے وابستہ اداروں کے معیار کے مطابق علم و مہارت حاصل کرلی ہے ۔

معیار کی افزودگی کے اعانتی طریقہ کار کی مدد سے علمی پروگرام کی بحالی و فروغ میں مدد فراہم کرنا۔

اعلیٰ ترین علمی پروگرام اور اخلاقی اقدار کے معیار کو مسلسل بہتر بنانےکی روایات قائم کرنے میں سہولت فراہم کرنا۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی