انگریزی

طلبا کے لئے خدمات


ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری

اس لائبریری کا مقصد مختلف اقسام میں اعلیٰ معیار کی علمی معلومات اور تعلیمی مواد تک طلبا کی بروقت رسائی سے یونیورسٹی کے تعلیمی ، تدریسی و تحقیقی پروگرام کی بھرپور اعانت کرنا ہے ۔ اس ذہنی جذبہ کےتحت لائبریری کا مقصد معلوماتی وسائل اور استعمال کرنے والوں کی خدمت پر مرکوز علم کا ایک بہترین ذریعہ مہیا کرنا ہے ۔

فی الحال یہ لائبریری ایڈمنسٹریشن بلاک کی بیسمنٹ میں واقع ہے لائبریری میں 12000 سے زائد مطبوعات کا ذخیرہ ہے ۔ 20 کے قریب سلسلہ وار مطبوعات اور 8 اخبارات باقاعدہ آتے ہیں کیمپس کو 220000 سے زائد الیکٹرانک جرنلز اور 40،000 سے زائد ای بک تک ایچ ای سی کی نیشنل ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے ذریعے وسیع رسائی حاصل ہے ۔طلبا، اساتذہ و دیگر انتظامی امور کے عملے کے علاوہ پی اے ایف کے ارکان ، علمی و تحقیقی سکالرز کو بھی لائبریری کی پیڈ ممبر شپ کی سہولت پیش کی جاتی ہے ۔اجتماعی مطالعہ کے لئے دو ڈسکشن رومز اور محققین کے کمرے میں کمپیوٹر سے لیس چھے ڈیسک موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈیجیٹل ریسورسز تک آن لائن رسائی کے لئے میگزین سیکشن میں پانچ کمپیوٹر دستیاب ہیں ۔ ٹی وی روم، اور کافی سروس جیسی سہولیات بھی موجود ہیں ۔

کمپیوٹر لیبارٹریز و انٹرنیٹ کی سہولیات

ہمارے پاس9 کمپیوٹر تجربہ گاہیں اور ایک لینگویج لیب ہے جو کہ 411 ہائی سپیڈ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے آراستہ ہیں ۔ ان میں کورے 7، کورے 2 کیواڈ اور کورے 2 ڈیو کمپیوٹرز شامل ہیں یہ تمام کمپیوٹر ڈومین بیسڈ نیٹ ورک سے مرکزی طور پر منسلک ہیں ۔ یہ تجربہ گاہیں انٹرنیٹ، انٹرانیٹ،انفرادی ای میل ایڈریسز، انفرادی محفوظ فائلز، اور جداا سٹوریج ایریا مہیا کرتی ہیں ۔طلبا کو ہفتہ میں چھے دن (سوموار تا ہفتہ) صبح آٹھ بجے تا شام نو بجے اس کی رسائی حاصل ہوتی ہے ۔ روزمرہ کے مسائل میں طلبا کی رہنمائی کے لئے اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ یونیورسٹی فائل سرور جس کے ذریعے طلبا و اساتذہ اسائنمنٹس کا باہم تبادل کرتے ہیں اور ضروری سوفٹ ویئر و ڈیٹا بھی ڈاون لوڈ کرتے ہیں ۔ طلبا کا ای میل اکاونٹ گوگل ایپس سے منسلک ہے جس میں ای میل اور دستاویزات کی شراکت کے لئے 25 جی بی کی گنجائش موجود ہے ۔ تدریسی و عملے کے ارکان کے ای میل اکاونٹ کے لئے یونیورسٹی کا لوکل ہوسٹڈ نظام ہے اساتذہ و طلبا کے 60 ایم بی بینڈوڈتھ کا ہائی سپیڈ کا انٹر نیٹ رابطہ موجود ہے یہ PERN انٹرنیٹ سہولت نہ صرف تجربہ گاہوں میں ہے بلکہ وائرلیس نیٹ ورک (AUHOTSPOT) جس کی مدد سے طلبا یونیورسٹی کی حدود میں کہیں سے بھی انٹر نیٹ سے منسلک ہو سکتے ہیں PERN کی مدد سے طلبا کو بین الاقوامی تسلیم شدہ ای -جرنلز تک رسائی حاصل ہوتی ہے PERN یہ ائیر یونیورسٹی کو پاکستان کی 72 یونیورسٹیز سے PERN انٹرانیٹ کا ربط مہیا کرتا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے طلبا و عملے کے اراکین کو ذاتی استعمال کے لئے اصل سوفٹ ویئر مہیا کرتی ہے ۔ اس منصوبے کو " مائکروسوفٹ سب کے لئے" کہا جاتا ہے۔طلبا اسے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور بلا معاوضہ اصل ونڈو اور سو سے زائد مائکروسوفٹ کی مصنوعات انسٹال کر سکتے ہیں "اے یو- ہاٹ سپاٹس" کیمپس میں انٹرنیٹ کی وسیع رسائی بہم پہنچانے کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ ہاٹ سپاٹس کلاوڈز لان، کیفے ٹیریا اور پارکنگ لاٹ میں بھی دستیاب ہیں ۔ لیکچرز کی دیگر ملکی و بین الاقوامی جامعات کی شراکت کے لئے اعلیٰ معیار کی ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی موجود ہے ۔ ایسی ہی سہولیات ایئر یونیورسٹی، ملتان کیمپس میں بھی دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام بلاکس آپٹیکل فائبر نیٹ ورک سے منسلک ہیں ، یونیورسٹی وقتاً فوقتاً " لیپ ٹاپ سب کےلئے" کی سکیم بھی جاری کرتی ہے جس کی مدد سے طلبا ایک سے تین سال کی اقساط میں لیپ ٹاپ حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ سکیم بلا کسی سود و منافع کے ہے یونیورسٹی بذات خود اس کے لئے فنڈز کا بندوبست کرتی ہے کلاس روم ملٹی میڈیا اور او ایچ پروجیکٹرز سے آراستہ ہیں

لینگویج لیبارٹری

ایئر یونیورسٹی طلبا کی ابلاغی مہارت کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے اس مقصد کے لئے کمپیوٹر کے ذریعے لینگویج ڈیسک سے مزیّن ایک نفیس لینگویج لیبارٹری قائم کی گئی ہے ۔ 40 بوتھس پر مشتمل یہ شاندار لیبارٹری طلبا کی ابلاغی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ہوتی ہے ۔ لیبارٹری جدید ترین سوفٹ ویئر کی حامل ہے جو مختلف سطح ہر انفرادی طورپر سیکھنے میں مدد دیتی ہے

ائیر یونیورسٹی پلیسمنٹ المنائی آفس

ایئر یونیورسٹی میں پلیسمنٹ اینڈ المنائی افیئرز آفس اپنےموجودہ و سابقہ طلبا کے لئے انٹیرن شپ و ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کا ذمہ دار ہے۔ ہر سال، متعدد تنظیموں کو ' کیریئر فیئر' میں شرکت کے لئے مدعو کیا جاتا ہے جہاں طلبا اور گریجویٹس کو انجینیئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنکنگ ، ٹیلی کمیونیکیشن وغیرہ کی اہم سرکاری / نجی تنظیموں کے نمائندگان سے رابطہ کا موقع ملتا ہے پلیسمنٹ اینڈ المنائی افیئرز آفس مختلف تنظیموں میں ملازمت کے لئے کیمپس میں انٹرویو و ٹیسٹ کا بھی اہتمام کرتا ہے ۔ ملازمت سے متعلقہ مہارت ہمیشہ سے ایئر یونیورسٹی کی اولین ترجیح رہی ہے پلیسمنٹ اینڈ المنائی افیئرز آفس طلبا کو جاب مارکیٹ کی تیاری کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے باقاعدہ سے ہونے والی چند سرگرمیوں میں ، سی وی تحریر کرنے کی ورک شاپ، انٹرویو کی مہارت کے سیمینارز اور اہم تنظیموں کے اعلیٰ سطح کےایگزیکٹیو مینیجرز کے لیکچرز وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سابقہ طلبا کی پھیلتی ہوئی برادری اور یونیورسٹی کے مابین رابطہ کا بھی کردار ادا کرتا ہے یہ سابقہ طلبا کے مابین ایئر یونیورسٹی میں پروان چڑھنے والی دوستی اور یونیورسٹی و المنائی کے مابین مفید تعلقات مضبوط کرنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ معاشرے میں نیک نامی کو فروغ دیتا ہے حبب الوطنی پیدا کرتا ہے رابطہ بڑھا کر یونیورسٹی کی اعانت پیدا کرتا ہے

ٹرانسپورٹ کی سہولت

ایئر یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ رقم کی ادائیگی پر متعدد طلبا کو دستیاب ہے ۔ یہ ٹرانسپورٹ سہولت راولپنڈی و اسلام آباد کے درمیان متعین کردہ راستوں پر دستیاب ہے

ہاسٹلز

ایئر یونیورسٹی میں ہاسٹلز کی سہولت دستیاب نہیں ہے تاہم راولپنڈی اسلام آباد میں مرد و خواتین کے لئے کئی نجی ہاسٹلز موجود ہیں ۔ طلبا کو ہاسٹلز کا ذاتی طور پر بندوبست کرنا ہوگا ۔

کیمپس میڈیکل ڈاکٹر

کیمپس میں اساتذہ، عملہ اور طلبا کو سوموار تا جمعہ صبح 8:30 سے شام 4:30 کے دورانیہ میں ڈاکٹر کی سہولت موجود ہے ۔ ڈاکٹر طبی مشورہ ، ہنگامی طبی امداد ، ریفرل سروسز و ابتڈائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر اساتذہ ، عملہ اور طلبا کو صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ یہ شعبہ مختلف سرکاری و نجی تنظیموں کے تعاون سےعطیہ خون کی مہم میں بھی شریک ہوتا ہے

سنٹر فار کونسلنگ اینڈ سائکالوجیکل سروسز

سنٹر فار کونسلنگ اینڈ سائکالوجیکل سروسز مِنی بلاک کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے یہ ایئر یونیورسٹی کے اراکین(اساتذہ، انتظامی عملہ کے اراکین اور طلبا) کو پیشہ ورانہ مدد فراہم کرتا ہے ۔ یہ سنٹر تناؤ سے نمٹنے کے ساتھ نفسیات سے متعلقہ تکلیف کے لئے مشورہ و رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ تناؤ سے بھرپور زندگی اور نفسیاتی تکلیف جذبوں کے پیشہ ورانہ مقصد اور مجموعی بہتری کےبرعکس کام کرتی ہیں، ایئر یونیورسٹی کی ماہر نفسیات ٖاکٹر شاکرہ ہما صدیقی 2007 سے اس سنٹر میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ تمام ذاتی معلومات مکمل رازداری اور پیشہ ورانہ انداز میں رکھا جات ہے ۔

سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ

ایئر یونیورسٹی کا سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ عام ضابطہ اخلاق( لباس و نظم و ضبط وغیرہ) کے اس کی روح کے مطابق نفاذ کو یقینی بناتا ہے یہ انٹر/ انٹرا غیر نصابی سرگرمیوں / تقریبات کے انعقاد میں طلبا کی اعانت کرتا ہے علاوہ ازیں طلبا کےمابین مسائل کے حل میں مدد کے ساتھ ساتھ مناسب رہنمائی بھی کرتا ہے ۔ یکم جنوری 2013 سے ایئر یونیورسٹی ما سوائے سٹوڈنٹس گیٹ کے شمالی حصہ کے " سموک فری" علاقہ قرار دیا گیا ہے

سٹوڈنٹس ایڈوائزرز

فیکلٹی ہر طالب علم کے لئے ایک ایڈوازر مقرر کرتی ہے ایڈوائزر طلبا کو اعلیٰ علمی مقاصد متعین کرنے اور علمی مفاد کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں ایڈوائزرز ہر سمسٹر میں کورس کی رجسٹریشن میں رہنمائی بھی کرتے ہیں

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی