انگریزی

کیمپس کی زندگی و برادری


سوسائیٹیز و کلبز

ایئر یونیورسٹی میں طلبا کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کے وافر مواقع دستیاب ہیں۔ طلبا کی سوسائٹیز اور کلب موجود ہیں جہاں اُن کی منشا و دلچسپی کے مطابق سرگرمیاں ترتیب دی جاتی ہیں ۔ یونیورسٹی سوسائیٹیز و کلبز میں پروگراموں کی خود انتظامی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے وسائل و رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے ۔ ان سرگرمیوں میں طلبا نہایت جوش و خروش سے شرکت کرتے ہیں ناس سے انہیں ذہنی آسودگی ملتی ہے ۔ یہ سرگرمیاں طلبا میں قائدانہ، تنظیمی و انتظامی صلاھیتیں اجاگر کرتی ہیں ۔

ایئر یونیورسٹی ایڈونچر کلب

ایئر یونیورسٹی ایڈونچر کلب ( AUAC ) باقاعدہ سے یونیورسٹی کے طلبا کے لئے سرگرمیاں ترتیب دیتی رہتی ہے۔ یہ پاکستان کی یونیورسٹیز میں موجود سب سے بڑا کلب ہے ۔ایئر یونیورسٹی طلبا کو نہ صرف علمی تعاون فراہم کرتی ہے بلکہ بیرونی سرگرمیاں بھی مرتّب کرتی ہے ۔ AUAC پاکستان کے مختلف علاقوں کی سیر و تفریح کا انتظام صرف تفریحی مقاصد کے لئے ہی نہیں بلکہ طلبا کی ذہنی و جسمانی نشو نما کے لئے بھی کرتی ہے اس مقصد کے لئے ایئر یونیورسٹی کے پاس ٹینٹ، پیر ا گلائڈرز و دیگر متفرق ضروری ساز و سامان موجود ہے ان دوروں کا مقصد صرف تفریح ہی نہیں بلکہ طلبا کی جسمانی ، سماجی و ثقافتی فروغ کے لئے بھی ہوتے ہیں۔ AUAC کے ایک دورے سے شرکا کو پاکستان کے مختلف علاقوں کےمقامی ماحول اور ثقافت سے آگاہی ہوتی ہے AUAC کے منتظمین کو منصوبہ سازی، انتظام اور ہر دورے کی تیاری میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے قائدانہ اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں حاصل ہوتی ہیں جو اُن کے مستقبل کے لئے سود مند ہوتی ہیں یہ کلب مختلف ڈپارٹمنٹس کے طلبا زیر انتظام کام کررہا ہے ۔یہ مختلف قسم کے دو روزہ دورے مرتب کرتے ہیں۔ گرمیوں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ ہمیشہ ہوتا ہے

  • 2012 میں AUAC نے طلبا کی کثیر تعداد کے لئےناران، کاغان، شوگران، بابوسر کی چوٹی، لولو سر جھیل اور سیف الملوک جھیل کا دورہ ترتیب دیا جس میں تدریسی و عملے کے ارکان بھی شامل تھے اس دورے میں ملتان کیمپس کے 30 طلبا اور دو تدریسی ارکان پر مشتمل گروپ نے بھی شرکت کی ۔
  • 22 ستمبر 2012 کو پنج پیر کی چٹانوں پر ایک روزہ کوہ پیمائی کا پروگرام ترتیب دیا گیا
  • 5 - 7 اکتوبر کو ٹھنڈیانی سے نتھیا گلی کے لئے کوہ پیمائی کا دورہ مرتّب کیا گیا ۔ شرکا نے دو دنوں میں بشمول شبانہ ٹریکنگ 47 کلومیٹر کی مسافت کی
  • ایک دو روزہ دورہ لسدانا- باغ آزاد جموں کشمیر کا بھہی مکمل کیا
  • 2013 میں دونوں کیمپسز کے 60 اراکین کی ٹیم نے لوئر ٹوپہ کا دو روزہ دورہ کیا۔
  • AUAC نے 60 افراد کے لئے کوٹلی ستیاں کا ایک روازہ دورہ مرتّب کیا جسمیں کوٹلی ستیاں تا پیٹریاٹہ ، مری کی 7 کلومیٹر کی کوہ پیمائی شامل تھی
  • 2013 کے موسم گرما میں 60 دونوں کیمپسز کے 60 اراکین کا آزاد کشمیر میں وادی نیلم کا پانچ روزہ دورہ ترتیب دیا گیا قابل ذکر کیل تا اراں کیل، وادی نیلم کے آخری مقام تاؤ بٹ تک 10کلومیٹر کی کوہ پیمائی تھی
  • نومبر 2013 میں AUAC نے 60 اراکین کے لئے ڈونگا گلی تا مُشک پوری کی 9000 فٹ بلندچوٹی تک 13 کلومیٹر کی کوہ پیمائی کا پروگرام ترتیب دیا
  • جنوری 2014 میں اسلام آباد کیمپس کے 18 افراد نے ملتان کیمپس کے 30 ارکان کے ہمراہ قلعہ دراوڑ، صحرا چولستان ، لال سہانرا نیشنل پارک، بہاولپور شہر میں واقع نور محل پیلس کے علاوہ ملتان شہر کے دیگر تاریخی مقامات و مزارات کا پانچ روزہ دورہ کیا ۔
  • طلبا کی کثیر تعداد AUAC کے ان پروگراموں میں شمولیت کی منتظر رہتی ہے جس میں شمولیت کے لئے خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔ کوہ پیمائی کے ان دوروں کے علاوہ تین دن کےبنیادی پیراگلائڈنگ کے ابتدائی کورسز بھی کرائےجاتے ہیں ۔ طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ حتیٰ کہ سابقہ طلبا کی AUAC میں شمولیت کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد اس کلب کی کامیابی اور AUAC پر شرکا کے اعتمادکی مظہر ہے -
  • ایئر یونیورسٹی ایڈونچر کلب ( AUAC ) کھیلوں میں غاروں میں رہنا،چٹانوں سے غوطہ لگانا ، ذاتی دفاع، چٹانوں پر چڑھنا، تیر اندازی و مشکل حلات سے نبرد آزمائی کے کورسز جیسی نئی جہتوں کی راہیں کھولی ہیں ۔ یہ نئے آلات کے حصول کے لئے انتظامیہ کی مدد اور رہنمائی کی منتظر ہے ۔

شعور سوسائٹی

شعور سوسائٹی ہمارے معاشرے کو درپیش مسائل کی آگاہی پیدا کرنے کے لئے 2007 میں قائم ہوئی ، شعور نے معاشرے کی بہتری اور آفت زدہ لوگوں کی مدد کرنے والی تنظیم کے طور بہت محنت سے اپنا مقام پیدا کیا ۔ اپنے قیام ہی سے شعور نے ان مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھی جن کو ہماری توجہ کی ضرورت تھی ۔ اہم مقصد معاشرہ میں سماجی و اخلاقی بہتری پیدا کرنا ہے شعور نے ملک اور بیرون ملک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےرضاکاروں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ۔ چند افرا دسے ہزاروں افراد تک نیٹ ورک کا پھیل جانا بذات خود ایک کامیابی ہے ۔ ماضی میں شعور نے چند پروگراموں کی کفالت اور ترتیب دیئے جن میں سیمینار، فنڈ – ریزنگ مہم ،پیکیو گرافی(مقابلہ تصویر کشی)، PYLCشامل ہیں۔ شعور یتیموں اور حاجتمندوں کی عزت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کے لئے یتیم خانوں میں اُن کی تعلیم و دیگر ضروریات کے لئے مدد کی گئی ، شعور کا ایک ذیلی منصوبہ " شعاع-امید کی کرن" یتیموں کی تعلیمی کفالت کی خدمات سر انجام دیتی ہے ۔

AU Alumni Association

Graduates of Air University have organized themselves in the form of the AU Alumni Association (AUAA). Their mission is to strengthen friendships formed in the university, build strong and mutually beneficial ties between the university and its alumni, create a dynamic alumni program that will stimulate interest, assist and advance the alumni in the pursuit of excellence, promote goodwill in the community and build loyalty, increase involvement and generate support for the university.

ایئر یونیورسٹی کلچرل سوسائٹی

ایئر یونیورسٹی کی کلچرل سوسائٹی اپنی تحریکی خصوصیت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے ۔خواہ چندہ جمع کرنے کی مہم ہو یا مخصوص دن ، بسنت میلہ ہو یا اہل افراد کا انتخاب یہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے ۔ لفظ 'کلچرل' اس کو ایک وسیع دائرہ کار دیتا ہے یہ خود کو صرف مقابلوں ہی تک محدود نہیں رکھتی بلکہ سیلاب متاثرین جیسے متاثرین کی امدا کے لئے چندہ مہم کی سرگرمیوں میں بھی پہل کرتی ہے ۔ اس کا نظریہ ضرورت کے وقت مدد کا جذبہ پیدا کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی اور انتظامی صلاحیتوں کو بھی جلا بخشنا ہے ۔

(ایئر یونیورسٹی ڈراما سوسائٹی( تھیسپیئن

تھیسپیئن سوسائٹی مختصر ڈراموں اور فلموں کی شاموں کا اہتمام کرتی ہے اور اداکار، ہدائتکار کو مہمان بلایا جاتا ہے۔اور اُن سے اداکاری ہدائتکاری اور سٹیج کے انتظامی امور پر بات کی جاتی ہے ۔

ایئر یونیورسٹی انجینیئرنگ اینڈ کمپیوٹر سوسائٹی (ERCS)

یہ سوسائٹی 2002 میں طلبا کو انجینیئرنگ و کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں ہونے والی جدید ترین ترقی سے باخبر رکھنے کے لئے ایک فورم مہیا کرنے کے لئے قائم ہوئی ERCS فکری جدت کو عملی صورت میں ڈھالنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔

ایئر یونیورسٹی اسلامک سوسائٹی

اسلامک سوسائٹی مذہبی رواداری کے لئے ایک فعال کردار ادا کرنے والی ، عصری مسائل سے آگہی اور ایئر یونیورسٹی کے طلبا کے مابین مذہبی دلچسپی پیدا کرنے والی سوسائٹی ہے اسلامک سوسائٹی کا مقصد طلبا میں بلا تمیز مسلک بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ اسلامی اصول و آداب سے آگہی پیدا کرنا ہے

ایئر یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی گفتگو، فلموں اور نمائشوں کا اہتمام کرتی ہے۔ معروف جامعات اور تحقیقی تنظیموں سےسے سینیئر پروفیسرز، سائنسدان اور پیشہ ور افراد مہمان مقرر کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے ۔ طلبا دیگر تعلیمی اداروں کی سائنسی نمائشوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

ایئر یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی

اپنے قیام سے ہی ایئر یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی (AULS) ایئر یونیورسٹی کی ہر ہم نصابی سرگرمی میں فعال رہی ہے یہ سوسائٹی مباحثے، تقریری مقابلے ، مقابلہ شعر و سخن، سیمینارز، مہمان مقررین کے لیکچرز، مضمون نویسی کے مقابلے ، قومی و بین الاقوامی شعرا کے مشاعروں کا اہتمام کرتی ہے اس طرح ی طلبا کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں طلبا آزادانہ طور پر اپنے افکار پیش کرسکیں اور انہیں سٹیج کا اعتماد اور انداز بیان کی مہارت حاصل ہو AULS نہ صرف اپنے یہاں تقریبات کا اہتمام کرتی ہے بلکہ پاکستان بھر کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی طلبا کو شرکت کی تیاری کراتی ہے

ایئر یونیورسٹی میوزک سوسائٹی

ایئر یونیورسٹی میوزک سوسائٹی کا قیام 2011 میں ہوا۔ جس کے بعد سے یہ یونیورسٹی کی سب سے بڑی سوسائٹی کے طور پر ابھری ہے ۔ اس کا مقصد دور حاضر کی متقاضی موسیقی کےموسیقاروں کو یک جا کرکے سنا جائے۔ یہ صلاحیت اور تربیت کے اظہار کی خواہاں ہے سالانہ شیڈول کے مطابق ایئر یونیورسٹی میوزک سوسائٹی ، کنسرٹس، موسیقی کے پروگرام و کلاسز کا انعقاد کرتی ہے ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی