انگریزی

سرگرمیاں


مطالعاتی – تفریحی دورے

یونیورسٹی وقتاً فوقتاً ملک کے نمایاں تعلیمی اداروں اور عمومی دلچسپی کے مقامات کے دوروں کا اہتمام کرتی ہے ۔ حال ہی میں انجینیئرنگ و ایڈمنسٹریٹیو سائنسز کے دو مختلف گروپس نے علمی سرگرمیوں اور طلبا کے انداز زندگی کا مطالعہ کرنے کے لئے لمس، یو ای ٹی لاہور، جی آئی کے آئی ، امریکن یونیورسٹی آف دوبئی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالجی دوبئی کا دورہ کیا ۔ تفریحی و مطالعاتی مقصد سے ھطار فیکٹری، پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور کالاباغ بیس کا دورہ کیا ۔

سیمینار و ورکشاپس

ایئر یونیورسٹی تدریسی ارکان و طلبا کی سیمینارز اورکشاپس کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ہر ڈپارٹمنٹ ان تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لیتا ہے جس میں نمایاں سکالرز و رہنما کو تدریسی ارکان و طلبا کو اپنے تجربات سے آگاہ کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے ۔

سماجی تقریبات

طلبا سمیسٹرز اور تعطیلات کے دوران سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات منعقد کرتے ہیں ۔ محفلِ موسیقی بہت مقبول ہے اور طلبا متعدد ایس تقریبات کا کامیابی سے اہتمام کرچکے ہیں طلبا کو وسائل و رہنمائی فراہم کرتے خود اہتمام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

کھیلوں کی سرگرمیاں

جدید کھیلوں کی ضروریات کے پیش نظرسپورٹس سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ایچ ای سی و دیگر تعلیمی اداروں کے مقابلوںمیں شرکت کے لئے اچھے کھلاڑی کی شناخت کے لئے ہر ماہ کرکٹ، فٹ بال و دیگر ٹورنامنٹ کراتی ہے۔ ان مقابلوں میں عموماً ائیر یونیورٹی کی کارکردگی عمدہ رہی اور اسے ممکن بناے کا سہرا اس سوسا ئٹی کے سر ہے

پروجیکٹس ایگزیبشن

ہر سال ، انجینیئرنگ کی فیکلٹی کےآخری سال کے طلبا اپنے حتمی پراجیکٹس صنعتی نمائندگان ، علم حلقوں و ذرائع ابلاغ کے لئے پیش کرتے ہیں

پروجیکٹس اگزیبشن کے کئی مقاصد ہیں ۔ گریجیویٹنگ طلبا صنعتوں سے وابستہ سینیئر انجینیئرز سے فوری آراء حاصل کرلیتے ہیں۔ صنعت کو نہ صرف گریجویٹنگ طلبا کی مہارت کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ ایئر یونیورسٹی کی ان طلبا کو دی جاے والی سہولیات اور اساتذہ کی مہارتی سطح سے بھی آگاہی ہوتی ہے۔ پروجیکٹس اگزیبشن کا اہم مقصد طلبا کے ساتن صنعتی نمائنداگان کا رابطہ پیدا کرنا ہے۔

گذشتہ سال پروجیکٹس اگزیبشن کے کئی نقوش تھے ، ابتدائی تحقیق میں سے چند جو اب میکاٹرانکس ، ٹیلی کام اور الیکٹرانکس انجینیئرنگ کے شعبوں میں رو بہ عمل ہیں بھی ایئر یونیورسٹی کی پروجیکٹس اگزیبشن میں پیش کئے گئے ۔ پروجیکٹس اگزیبشن نے یونیورسٹی کے طلبا ، عملہ ، صنعتی نمائندگان ، ٹیکنالوجی میں سرگرم عمل افراد اور عوام کو اعلی ٰ ٹیکنالوجی کے استعمال ، جدت اور حقیقی دنیا میں ان کے استعمال میں طلبا کی کامیابیوں کو منانے کے لئے یک جا کردیا ۔اس اگزیبشن نے صنعتی شعبہ میں ایک تخلیقی رنگ ظاہر کیا ۔ پروجیکٹس کا ہدف پاکستان کے لئے مختلف توانائی کے حل جیسے سٹڑلنگ انجن سے شمسی توانائی کی پیداور اور بادی توانائی کی پیداوار، چند پروجیکٹس مثلاً کویڈکوپٹر تکینکی طور پر ترقی یافتہ اور نئے تھے اس لئے دفاؑی صنعت کے لئے پُر کشش تھے ۔ بعض پروجیکٹس آئی فون سےمتعلقہ تھے ۔ وائی فائی اور وائرلیس انٹر نیٹ سیکورٹی نے ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت کو حل پیش کئے مصنوعی ہاتھ، ورچوئل مقرر اور آٹومیٹک وہیکل آئیڈینٹی فائر ایئر یونیورسٹی کے طلبا کی ذہانت ظاہر کی۔

صنعت کی طرف سے غالب جواب ملا، مختلف صنعتوں کے نمائندگان موجد تھے ۔اس اگزیبشن نے صنعتوں کے منتظمین کو با صلاحیت افرادکے انتخاب کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ اپنی مصنوعات میں جدت کا بھی موقع فراہم کیا ۔

کیریئر فیئر

نئے داخل ہونےوالے طلبا کے ساتھ ساتھ سابقہ طلباکے لئے کیریئر فیئر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔ کیریئر فیئر میں متعدد تنظیموں بشمول صنعت، بنک، انفارمیش ٹیکنالوجی کے اداروں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے کیریئر فیئر نہ صرف یونیورسٹی کے طلبا اور فارغ التحصیل طلبا کو نمایاں اداروں میں ملازمت کے مواقع دریافت کرنے کا موقع فراہم کتی ہے بلکہ تنظیموں کو یونیورسٹی، اس کے پروگرام ، سہولیات اور اساتذہ کے متعلق براہ، راست معلومات مہیا کرتی ہے ۔

"ان دی ایئر" سٹوڈنٹس نیوز لیٹر

سوشل سائنسز کی فیکلٹی " ان دی ایئر " کے نام سے ایک طلبا کا خبرنامہ شائع کرتی ہے ۔ ہر سیمسٹر میں اس کے دو شمارے جاری ہوتے ہیں جس میں طلبا کی سرگرمیاں، مہمان ممقررین کے خطابات اور مختلف مقابل شامل ہوتے ہیں۔ہر شمارہ میں ایک نمایاں تدریسی رکن اور نمایاں طالب علم کا انٹرویو ہوتا ہے اس خبر نامہ میں قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل حالیہ مسائل پر بھی مضامین ہوتے ہیں ۔

مہمان مقررین

طلبا کو اُن کے شعبہ سے متعلق مسائل سے آگاہی کے لئے مختلف مہمان مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں کلچرل سوسائٹی نے انیس جیلانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو انسانی حقوق ، ترغیبی مقررین ولید و خیری کو طلبا میں جذبہ اجاگر کرنے کے لئے ، مشہور اینکر پرسن طلعت حسین اور ہود بھائی کو مختف موضوعات پر خطاب کرنے کےلئے مدعو کیا گیا ۔

بیرونی دورے

کلچرل سوسائٹی طلبا کے مختلف پروگرام اور مقابلے یونیورسٹی سے باہر بھی کرتی ہے ان میں بحریہ یونیورسٹی میں فنی مقابلہ، جیو کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک" میں شرکت اور قائد اعظم یونیورسٹی میں ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے تحت ہونے والی یوتھ کانفرنس میں شرکت شامل ہیں ہمارے شرکا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انعامات حاصل کئے۔

ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت

ایئر یونیورسٹی نے برطانیہ کی ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں یہ بین الاقوامی حیثیت کے حصول کے لئے نمایاں لائحہ عمل کی کامیابی ہے مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر اعجاز وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی اور پروفیسر مارک سپیئرنگ، پرو وائس چانسلر ، ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی نے دستخط کئے اس مفاہمتی یادداشت کے تحت جو آغاز میں پانچ سال تک مضبوط رابطے میں رہیں گے۔ ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی اور ایئر یونیورسٹی باہمی اشتراک سے بین الاقوامی پروگرام شروع کریں گے جس میں سائنسی ، علمی اور تکینکی معلومات کا تبادلہ، لیکچر و تحقیق کے لئے اساتذہ و طلبا کا تبادلہ،باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تحقیق و ترقی پر باہمی تعاون، تیکنالوجی کے تجارت استعمال کے مواقع کی نشاندہی سیمینار اور کانفرنسز جیسی علمی و سائنسی سرگرمیوں میں باہمی شرکت شامل ہے ۔

" آئرن ایگلز ٹیم" پہلا انعام حاصل کرتی ہے

ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی" آئرن ایگلز ٹیم" نے20 اپریل تا 22 اپریل 2012 میں AMSE G IKI کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بین الاقوامی انجینیئرنگ کنونشن میں پہلا انعام حاصل کیا۔ مقابلہ میں سری لنکا ، ترکی ، بنگلہ دیش، اور پاکستان کی 130 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ایئر یونیورسٹی کی " آئرن ایگلز ٹیم" نے مقابل جیتا "XPLONEERING PAKISTAN" " کے ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کے ساتھ اپنے کاروباری منصوبہ بعنوان FROM WASTE TO ENERGY" او ر "BIO-ELECTRICAL COMPANY LAUNCH حاصل کیا۔ "آئرن ایگلز ٹیم" حسن قرانی، فائزہ گل ، محمد علی اور سرمد(بی بی اے 6) پر مشتمل تھی ۔

عطیہ خون مہم

ایئر یونیورسٹی نے 25 -26 اپریل 2012 کے دوران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے عطیہ خون کی ایک عظیم رفاعی مہم شروع کی ۔ طلبہ و عملے کے اراکین نے انسانی بقا کی اس مہم میں بھرپور شرکت کی اور فراخ دلی سے خون کا عطیہ دیا اس سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 93 یونٹ خون حاصل ہوا۔

LUMS میں بزنس پلان کمپی ٹیشن

ایئر یونیورسٹی کے طلبا نے LUMS مارکیٹنگ کولوکیئم 2013 (30-31 مارچ) میں ہونے والے بزنس پلان کمپی ٹیشن (ایتھوپیا) جیتا ۔مقابلے میں ملک کے طول و عرض سے 500 سے زائد طلبا نے مارکیٹنگ کی مہارت کو آزمانے کے لئے شرکت کی ۔

ایئر یونیورسٹی کی ٹیم "ایئرئینز" کی نمایاں نے حاضرین ، ججز و LUMS مارکیٹنگ کولوکیئم ایگزیکٹیو کونسل (سرپرست و منتظمین )سے خوب داد وصول کی ۔ طلبا نے عزم ، جوش و جذبہ کا بھرپور مظاہرہ کیا

ونر شیلڈ اور اسناد کے علاوہ طلبا نے درج ذیل انعامات جیتے:

  • تقریب کے کفیل کی جانب سے بزنس پلان کی مکمل فنڈنگ.
  • گوگل و فیس بک کی "ڈریمر اینڈ ڈوورس" سے برانڈ شراکت
  • جیتنے والی ٹیم کو بہترین معاوضے پر انٹیرن شپ

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی