انگریزی

لائبریری ہینڈ بک

لائبریری :اوقات کار
سوموار تا ہفتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح 08:30 تا

رکنیت
رکنیت پیش کی جاتی ہے:
• (فیکلٹی(بشمول وزٹنگ
• طلبا و طالبات
• انتظامی عملہ / یونیورسٹی ملازمین
• پیڈ ممبر
• (اراکینِ ہیئت حاکمہ( بورڈ آف گورنرز
یونیورسٹی کا شناختی کارڈ بطور لائبریری رکنیتی کارڈ استعمال ہوگا جس کی داخلہ اور مواد عاریتاً لینے کے لئے ضرورت ہوگی۔ عاریتاً لیے گئے مواد کا رکن مکمل ذمہ دار ہوگا رابطہ(پتہ و ٹیلفون نمبر) کی معلومات میں تبدیلی سے لائبریرین کو فوری مطلع کرنا ضروری ہے رکنیت نا قابل انتقال ہے۔

کتابوں کےعاریتاً حصول کی سہولت
Following categories of members shall observe the loan schedule mentioned against each:
تدریسی ارکان       --------------------------   8 برائے 30 ایام
دیگر تمام                              --------------------------   4 کتب برائے 14 ایام

سیرئلز و اخبارات کےعاریتاً حصول کی سہولت:
تدریسی ارکان       ---------------------------  3 برائے 7 ایام
دیگر تمام                              --------------------------   2 برائے 3 ایام

عاریتاً حصول کی شرائط
درج ذیل قسم کامعلوماتی مواد عاریتاً نہیں دیا جا سکتا البتہ لائبریری میں اس سے استفادہ کیا جا سکتاہے:
• ریفینس / ریزروڈ کی نشان زدہ مثلاً انسائکلوپیڈیا، ڈکشنریز، اٹلس وغیرہ
• تازہ جرائد و اخبارات
• نا مکمل / زیر تکمیل
• مقالہ جات، طلبا کے پروجیکٹ / تحقیقی رپورٹس، پمفلٹس
• منسلک موصولہ مواد کے علاوہ غیر-مطبوعہ مواد
• مندرج بالا کے علاوہ مواد ڈین / چیئر ڈپارٹمنٹ عارضی طور پر( 2/3 گھنٹے) عاریتاً دیا جا سکتا ہے

تجدید
• عاریتاً لئے ہوئے مواد کی تیس / چودہ دن کی مدت کے لئے تجدیدہو سکتی ہے بشرطیکہ کسی دوسرے استعمال کنندہ نے اسے محفوظ نہ کرایا ہو ۔
• زائد المیعاد مواد دوبارہ جاری نہیں کیا جائے گا
• اگر جاری کیے ہوئے مواد کی لائبریری میں فوری ضرورت ہو تو واپس طلب کی جاسکتی ہے
• لائبریرین کو کسی بھی مواد کی سرکولیشن روکنے /پابندی لگانےکا حق حاصل ہے
• فی الحال کتابیں ٹیلیفون پر دوبارہ جاری نہیں کی جاسکتیں

جرمانے

زائد المیعاد جرمانے
AUCL سے عاریتاً لی ہوئی کتاب یا معلوماتی مواد 'ڈیو ڈیٹ سلپ' پر درج تاریخ تک واپس کرنی ہوتی ہے
• مقررہ تاریخ تک جمع نہ کرانے پر درج ذیل شرح سے جرمانہ ہوگا:
ریگولر لون: دس روپے یومیہ
(ٹیمپرری لون: بیس روپے یومیہ( خلاف ورزی پرمستقبل میں اجرا پر پابندی بھی لگ سکتی ہے
جرمانہ 3000 روپے سے تجاوز کرنے پر جرمانے کی ادائیگی تک رکنیت منسوخ ہو سکتی ہے۔ جرمانے کی کسی بھی حصہ کو معاف کرنے کا اختیار وائس چانسلر کو حاصل ہے

گمشدگی کتب
• اگر عاریتاً لیا ہواد تباہ یا نقصان زدہ ہوگیا تو اس کے متبادل یا جرمانہ جو کہ مواد کی قیمت کا تین گنا ہو سکتا ہے جمع کرانے کے لئے کہا جائےگا
• کسی مجموعہ کاحصہ یا کتاب گُم یا ضائع ہونے کی صورت میں مکمل مجموعہ کی قیمت ادا کرنا ہوگی
• عاریتاً لیا گیا کوئی بھی مواد تیس یوم تک جمع نہ کرانے کی صورت میں وہ گم شدہ تصور ہوگی.

ہدایات
• لائبریری میں دھیمی آواز مں گفتگو کریں
• ذاتی اشیا داخلی دروازہ پر رکھ دیں
• رکن کو اس کی ملکیت کسی بھی شے کے معائنہ کے لئے کہا جا سکتا ہے
• اگر ذاتی مطالعاتی مواد لائبریری میں لے جانا ضروری ہو تو لائبریری کے عملے سے اجازت ضروری ہے
• جاری کیا گیا مطالعاتی مواد خارجی دروازے پر اہلکار کو دکھانا ہوگا
• موبائل فون و موسیقی کا استعمال ممنوع ہے
• کسی بھی قسم کا مضر رساں موادلانا ممنوع ہے اور قابل جرمانہ ہے
• کھانا و سوناا و رتمباکو نوشی ممنوع ہے
• لائبریری سے کتب لے جانےاور لانے کا انتظام رُکن کی ذمہ داری ہے
• لائبریری کے وسائل یا سہولیات کے غلط استعمال کرنے والےرُکن سے لائبریری کی سہولت واپس لینے کے لئے لائبریرین مجاز ہے۔
• لائبریری کسی بھی رکن کی جانب سےٹیلیفون کال یا میل میسیج وصول نہیں کرے گی
• لائبریری فون طلبا استعمال نہیں کریں گے
• اراکین مقررہ مدت میں عاریتاً لیا گیا مواد واپس کرنے کے ذمہ دار ہوں گے
• کسی رکن نے پہلے سے جاری شدہ لائبریری مواد کو محفوظ کرایا ہو تو واپس موصولی پر متعلقہ رکن کو مطلع کیا جائے اگر دو دن تک مواد وصل نہ کیا گیا تو اس کی حفاظت منسوخ ہو جائے گی
• حوالہ جاتی مواد کی بشرطیکہ کاپی رائٹ قانون اجازت دے رقم کی ادائیگی پر فوٹو کاپی کی جاسکتی ہے ۔

 

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی