انگریزی

لائبریری سروسز

سرکولیشن سروس
استعمال کرنے والے تمام رجسٹرڈ ارکان کتب یا اشیا لینڈنگ سیکشن سے عاریتاً لے سکتے ہیں ۔ لینڈنگ سہولت ارکان کی درجہ بندی کے مطابق مختلف ہے ۔ ان کے لئے رینیول و ریزرویشن کی سہولت بھی موجود ہے مزید تفصیلات کے لئے لائبریری سرکولیشن پالیسی ملاحظہ کریں

ریفرینس سروس
ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری ریفرینس سروس بھی مہیا کرتی ہے ۔ استعمال کرنے والے (ایکسٹینشن 220 ) یا بذریعہ ای میل سوالات پوچھ سکتے ہیں e-mail.

سرچنگ اسسٹینس
اگر مطلوبہ شے شیلف پر یا کیٹلاگ میں آسانی سے نہیں موجود ہو تو سرکولیشن ڈیسک سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جہاں ہر قسم کا تعاوں دستیاب ہو گا

کرنٹ اویئرنیس سروس
فریش ارائیولز کے ذریعے تمام مستقل ممبران کو نئے اضافے کی بابت معلومات ای میل کی جاتی ہیں ۔ نئے اضافے متعلقہ سیکشن میں بھیجنے سے قبل ایک ہفتہ کے لئے " نیو ارائیول شیلف" میں رکھی جاتی ہیں ہائر ایجوکیشن سے متعلقہ خبروں کی پریس کلپنگز ای میل کے ذریعے بھی تقسیم کی جاتی ہیں

ری پروگرافک سروس
فوٹو کاپی کی سہولت بھی دستاب ہے بشرطیکہ کاپی رائٹ کے قوانین اجازت دیں۔ یہ سروس صرف لائبریری کے حوالہ جاتی مواد تک محدود ہے


انٹر لائبریری لون
ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری میں غیر دستیاب مواد( بشمول کتب، میگزین/ جرنلز، کےمضامین یا اخباری مضامین) ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری پاکستان کی دیگر لائبریریوں سے بھی عاریتاً حاصل کر سکتی ہے ۔ ابتدا میں یہ سروس مقامی جامعات کی لائبریریوں تک محدود ہے ۔ یہ سروس ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری کے تمام ممبران کو بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہے

برائے مہربانی مطلوبہ مواد کی ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری میں عدم دستیابی کو پہلےلائبریری کی کیٹلاگ سے ضرور چیک کرلیں ایسے کسی قسم کے مواد کی درخواست سرکولیشن ڈیسک پر موجود آئی ایل ایل ریکوئسٹ فارم کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ یہ درخواست بذریعہ ای میل یا ٹیلیفون دیگر لائبریریوں کو بھیجی جاتی ہے ۔ درخواست کے پہنچنے پر بیرونی لائبریری یہ اصل یا فوٹو کاپی بھیج دیتی ہے ۔ مطلوبہ مواد کے حصول میں تین ہفتے یا زائد لگ سکتے ہیں

فرینڈز آف دی لائبریری
طلبا، اساتذہ و دیگر انتظامی امور کے عملے کے علاوہ پی اے ایف کے ارکان ، علمی و تحقیقی سکالرز جو لائبریری وسائل سےاستفادہ حاصل کرنا چاہیں ان کو پیڈ ممبر شپ کی حیثیت سے ہم سہولیات مہیا کرنے کےلئے تیار ہیں

پی اے ایف کے ارکان ، علمی و تحقیقی سکالرز کی ممبر شپ " فرینڈز آف دی لائبریری " پروگرام کے تحت جاری ہے۔ ایک فرینڈ کو لائبریری کے تمام وسائل کے استعمال کا حق ہوگا سالانہ رکنیتی فیس ۔/500 روپے اور قابل واپسی زرِ ضمانت ،/5000 روپےہے ۔ ایک ضامن (یونیورسٹی کا ایک افسر) کی ضمانت لازمی ہے ۔ ممبر شپ فارم لائبریری سرکولیشن ڈیسک سے حاصل کیے جاسکتے ہیں یا ابھی ڈاونلوڈ کریں.

آن لائن سرچنگ
آن لائن ڈیٹا بیس سرچ کرنے کے لئے 11 ٹرمینلز مخصوص کئے گئے ہیں

مووی شو
لائبریر ی باقاعدگی سے مووی شو کا ہتمام کرتی ہے یہ دستاویزی، تجارتی سنیما، کلاسیکس اور سدا بہار فلمیں شامل ہیں پروگرام کی اطلاع ای میل کے ذریعے کردی جاتی ہے

تھنک اے نیو
لائبریری دلچسپی کے مختلف موضوعات پر وقتاً فوقتاً " تھنک اے نیو" کے تحت مباحثے کا اہتمام کرتی ہے اس کا مقصد مقرر کے پیش کردہ خیالات کی بنیاد پر نئے نظریات کا اظہار کرنا ہے ۔ پریزینٹیشن کی بجائے فلم بھی دکھائی جا سکتی ہے یہ 45 منٹ کی اوپن –اینڈڈ ڈسکشن میں بیرونی وزیٹرز بھی شریک ہو سکتے ہیں ۔

ری پروگرافک سروس
فوٹو کاپی کی سہولت بھی دستاب ہے بشرطیکہ کاپی رائٹ کے قوانین اجازت دیں۔ یہ سروس صرف لائبریری کے حوالہ جاتی مواد تک محدود ہے

کافی کارنر
لائبریری کے داخلی دروازہ پر برائے نام قیمت پر چائے و کافی کی سہولت موجود ہے کو بھی لائبریری کی پیڈ ممبر شپ کی سہولت پیش کی جاتی ہے

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی