انگریزی

لائبریری


ایئر یونیورسٹی سنٹرل لائبریری

اس لائبریری کا مقصد مختلف اقسام میں اعلیٰ معیار کی علمی معلومات اور تعلیمی مواد تک طلبا کی بروقت رسائی سے یونیورسٹی کے تعلیمی ، تدریسی و تحقیقی پروگرام کی بھرپور اعانت کرنا ہے ۔ اس ذہنی جذبہ کےتحت لائبریری کا مقصد معلوماتی وسائل اور استعمال کرنے والوں کی خدمت پر مرکوز علم کا ایک بہترین ذریعہ مہیا کرنا ہے ۔ حالیہ یہ لائبریری ایڈمنسٹریشن بلاک کی بیسمنٹ میں واقع ہے الئبریری میں 16000 سے زائد مطبوعات کا ذخیرہ ہے ۔ 20 کے قریب سلسلہ وار مطبوعات اور 8 اخبارات باقاعدہ آتے ہیں کیمپس کو 220000 سے زائد الیکٹرانک جرنلز اور 40،000 سے زائد ای بک تک ایچ ای سی کی نیشنل ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے ذریعے وسیع رسائی حاصل ہے
طلبا، اساتذہ و دیگر انتظامی امور کے عملے کے علاوہ پی اے ایف کے ارکان ، علمی و تحقیقی سکالرز کو بھی لائبریری کی پیڈ ممبر شپ کی سہولت پیش کی جاتی ہے
اجتماعی مطالعہ کے لئے دو ڈسکشن رومز اور محققین کے کمرے میں کمپیوٹر سے لیس چھے ڈیسک موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈیجیٹل ریسورسز تک آن لائن رسائی کے لئے میگزین سیکشن میں پانچ کمپیوٹر دستیاب ہیں ۔ ٹی وی روم، اور کافی سروس جیسی سہولیات بھی موجود ہیں ۔ لائبریری آپ کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی