انگریزی

ڈین کا پیغام

میں نہایت مسرت سے آپ کو اس ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتی ہوں اور یہ جستجو خواہ وہ اپنے پیشہ کے لئے یا علمی تجربہ کے فروغ کے لئے ہو ، اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں ۔سوشل سائنسز کی فیکلٹی کا معاشرے کی سماجیات میں روایات اور عقائد کے تعلق میں خود آگہی پیدا کرکے آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ و نشونما میں نہایت اہم کردار ہے ہم ان مفادات کے تحفظ کے لئے زبان و ادب ، انگریزی زبان تدریسی/سیکھنے کے عمل، اسلامی علوم، بین الاقوامی تعلقات اور مطالعہ پاکستان میں معیاری تعلیم و تحقیق مہیا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں

یہ فیکلٹی قومی مستقبل کی ترقی کے لئے بہترین شخصیات مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہےطلبا کی تعلیمی بنیاد کی تعمیر کے لئے ضروری اسباب و وسائل کی فراہمی اس امر کو یقینی بناتی ہے علاوہ ازیں ہم تخلیق وجدت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اسی لئے تدریسی ارکان و طلبا کی شعور کے اجاگر کرنے والی سرگرمیوں جیسے سماجی ،ثقافتی، ادبی اور علمی مجلسی مباحثہ، مکالمہ سیمینار اور کانفرنسز میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس ادارہ کا ایک حصہ ہوتے ہوئے آپ شعور کو وسعت دینے اپنی مہارت کو فروغ دینے کے قابل ہو کر عالمی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ملک کےایک فعال شہری بنیں گے ۔ پیشہ ورانہ مہارت ہماری پہچان و اخلاقیات میں ڈھلی ہوئی علمی رفعت ہماری تابندہ روایت ہے

مخلص,


پروفیسر ڈاکٹر وسیمہ شہزاد

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی