انگریزی

فیکلٹی آف سوشل سائنسز

سوشل سائنسز کسی بھی یونیورسٹی کے بنیادی نصاب کا جزو ناگزیر ہیں ۔جس دنیا میں ہم رہتے ہیں سوشل سائنسز اُس کی تشریح کرتی ہیں۔ یہ معاشرے میں اپنے مقام کی تعیناتی میں طلبا کی مدد کرتی ہے اور نقادانہ افکار کی نشو نما کرتی ہیں
فیکلٹی آف سوشل سائنسز ایئر یونیورسٹی کی جذبوں کی توانائیوں سے بھرپور فیکلٹیز میں سے ایک ہے ۔ فیکلٹی کے پیش کردہ ، زبان وادب کے پی ایچ ڈی و ایم فل / ایم ایس پروگرام کو ملک بھر میں قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔ ہمارےبہترین تربیت یافتہ تدریسی ارکان انگریزی زبان کےکورسز و ہیومینیٹیز کے دیگر مضامین ، انجینیئرنگ، بیسک اور ایڈمنسٹریٹیو سائنسزکے انڈر گریجویٹ طلبا کو بھی پڑھاتے ہیں ،علاوہ ازیں ڈیپارٹمنٹ، مستقبل قریب میں انگریزی کےبی ایس ڈگری پروگرام پیش کرنے کی منصوبہ سبندی کرہا ہے

فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، مختلف شعبوں میں گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبا کو سوشل سائنسز کے شعبہ میں اُن کی شمولیت سے حقیقی دنیا کے قوی تجربات پر مرکوزانتہائی جامع علمی و تحقیقی انداز کےپروگرام اور کورسز کو وسعت دینے کے لئے مصروف عمل ہے۔ طلبا کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ منتخب کردہ شعبہ میں شعوری و عملی شمولیت سے عصری سماجی تقاضوں کی جامع دریافت کےلئے فیکلٹی ،عملی مہارت کے ساتھ اخلاقی و تہذیبی روایات پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔ فیکلٹی اپنی منفرد توانائی کے ساتھ دیگر تنظیموں کےاشتراک سے عصری چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل سائنسز ریسرچ سنٹر (ایس ایس آر سی) کے قیام کی متمنی ہے ۔ سوشل سائنسز کی فیکلٹی طلبا کو دور حاضر کے علوم سے ثقافتی و سیاسی شعور ی عمل کے رسمی و غیر رسمی واقعات میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے -

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی