انگریزی

چیئر ،ڈیپارٹمنٹ کا پیغام

ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینیٹیز جو یونیورسٹی کے طلبا میں تعلیمی برتری و بہترین اخلاق پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے ، میں تہہ دل سے آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں ۔ ہمارا یقین ہے کہ طلباکے لئے تحقیق و ترقی کی نئی جہتیں وا کر کے ہم اپنا مستقبل دریافت کر سکتتے ہیں ۔ اساتذہ و طلبا دونوں کو تربیتی ورکشاپس کے ذریعے تحقیقی مہارت اور قومی و بین الاقوامی سطح کے سیمینارز و کانفنسز میں شرکت کر کے وسعت نظر کے حصول کے بے شمار مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔

ہمارا یقین پیشہ ورانہ و باہمی روابط کی مہارت ، لسانی و سماجی لسانیات کی اہلیت کو فروغ دینے پر ہے ۔ تدریس و سیکھنے کے عالمی عصری رجحانات سے آگہی رکھتے ہوئے ، اعلیٰ تعلیمی میدان میں ہونے والی حالیہ علمی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کےا متزاج کو استعمال کرتے ہیں ، اخلاقیات کی اہمیت سے آگاہ ہوتے ہوئے ہماری توجہ بہترین اخلاقی ماحول کے فروغ پر مرکوز ہے ، میرے ذاتی نصب العین'شراکت و دیکھ بھال' میں ذاتی طور پر تمام تدریسی ارکان اور طلبا کی مقامی مسائل کے حل کے لئے تحقیقی و معاشرتی خدمات میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔

مخلص,


پروفیسر ،ڈاکٹر، وسیمہ شہزاد

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی