انگریزی

کورس کی تفصیلات

ایچ یو -101 کمیونیکیشن سکلز

کمیونیکیشن سکلز کا مقصد طلبا کو پہلے سمیسٹر میں انگیزی زبان میں تبادلہ خیال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ی ۔ وہ اس قابل ہو جاتے ہیں کہ مانوس موضوع پر اظہار خیال کر سکیں اور روزمرہ کے معمولات سے ہٹ کر کسی موضوع پر گفتگو کرسکیں اس کورس میں سادہ مگر موثر سماجی، پیشہ ورانہ ابلاغ کے ذریعے سیاق و سباق میں قواعد و ذخیرہ الفاظ کے استعمال سے زبان سکھائی جاتی ہے ۔ ۔ ، اساتذہ کے طلبا سے انفرادی طور پر ، گروپس کی صورت میں رابطہ سے یہ کورس چار اہم ہنر(پڑھنا، لکھنا، بولنا و سننا) پر محیط ہے۔ مقرری و پریزینٹیشنز پر زور دیا جاتا ہے،انھیں مختلف موضوعات پر تحقیق اور پییش کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔

ایچ یو – 102 سکل فل ریڈنگ اینڈ رائٹنگ

مضمون کو جامعیت سے سمجھنے اور ، کسی درپیش صورتحال میں با آسانی ربطہ کے لئے اور ادبی گفتگو میں شمولیت اور سمجھنے کے لئے طلبا کو انگریزی زبان پر مکمل عبور چاہیئے یہ کورس طلبا کو مضمون کےناقدانہ تجزیہ سے دلائل و توجیحات اخذ کرنے کے قابل بنانے پر مرکوز ہے۔ اس کورس کا مقصد طلبا میں مطالعہ کی مہارت ، مضامین کی مختلف اقسام کی شناخت، دستاویزات کے تجزیے اور واقعات تحریر کرنا کی صلاحیت پیدا کرنا ہے ۔

ایچ یو -103 کمیونیکیشن سکلز

اس کورس میں طلبا کو ابلاغی مہارت کی بنیادی باتیں پڑھائی جائیں گی تا کہ وہ مانوس و غیر مانوس موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار اور معلومات کا تبادلہ کرسکیں پریزینٹیشن و مقرر ی پر توجہ دے کر ان کی زبانی ابلاغ کو فروغ دیا جائے گا جبکہ تحریری ذریعہ ابلاغ کو اجاگر کرنے کے لئے درخواست نویسی، سرکاری خط و کتابت اور منصوبوں کی تفصیلات کی تحریر پر توجہ دی جائے گی۔ان کو تحقیقی تکنیک و نتائج کو پیش کرنے کے طریقے سے بھی روشناس کرایا جائے گا

ایچ یو -104 ٹیکنیکل رائٹنگ

یہ خصوصی کورس طلبا کو اپنے منصوبوں کی تجاویز ، تحقیقی رپورٹس و آپریشن کے مینوئلز کے لئے تکنیکی انداز میں تحریرکے اہل بناتا ہے۔ تحقیقی مطبوعات پر مبنی اس کورس میں طلبا میں رپورٹس، تحریر کرنا، خلاصہ، ماخذات، بیانیہ و تجزیے اور دریافت و ختمہ تحریر کرنے کے ہنر میں فروغ پیدا کرنے پر زور دیا جاتا ہے ۔ رپورٹس، ماخذ، حوالہ جات ، کتابیات وغیرہ کے خاکہ جات اس کورس میں شامل ہیں ۔

ایچ یو -105 ٹیکنیکل انگلش

یہ دو کریٹ آورز کا کورس خصوصی طور پر انجینیئرنگ کے طلبا کو اپنی تکنیکی تحریری ابلاغی مہارت کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اس کورس میں ، دفتری خط و کتابت ، تحریری ہدایات و رہنمائی کے کتابچہ اور معلوماتی موضوع کےتحریری عمل شامل ہیں ۔ طلبا منصوبوں کی تجاویز اور بصری معلومات تحریر کرنابھی سیکھ سکیں گے۔

ایچ یو – 113 انٹروڈکشن ٹو سائکالوجی

یہ کورس نظریات، تحقیقی ماخذ اور انسانی رویوں واذہان کے تشریحی تصورات کا تعارف کراتا ہے اس کورس میں اجتماعی انداز میں لوگوں سمجھنے اور ان کے عناصر و عوامل کو سمجھنے کے لئے طلبا کو تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سائکالوجی بطور مطالعاتی شعبہ مفوضوں کے تصورات، سیکھنے، یاداشت ، ترغیب و دباؤ سے تعلق رکھتی ہے ۔ نفسیاتی بے چینی و سماجی محرکات بھی اس کورس میں شامل ہیں

ایچ یو -115 پاکستان سٹڈیز

دو کریڈٹ پر مشتمل یہ کورس بطور قوم پاکستان کی مذہبی، ثقافتی، سیاسی و معاشی پہلو پر روشنی ڈالتا ہے یہ طلبا کو اقوام کی برادری میں مذہبی شناخت،نظریہ پاکستان سے روشناس کرتا ہے اور نوجون ذہن میں مسلم قومیت اور پاکستان کے مطالبہ کی توضیح میں پیدا کرتا ہےطلبا کی انصاف، امن۔ جنسی تفریق کے مسائل و آئین پاکستان اور ایک شہری کی حیثیت سے ان کے کردار سے آگہی کی حوصل افزائی کی جاتی ہے

ایچ یو - 118 اسالمک سٹڈیز

یہ دو کریڈٹ آورز کا کورس طلبا کواسلامی عقیدہ کے بنیادی امور سمجھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔اس کا مقصد قرآن، سنت اور اسلام کے سماجی معاشی و اخلاقی نظام سے آگہی دیتا ہے۔ اسلام کے معاشی و سیاسی نظام اور برداشت و اخلاقی اقدار جیسے عناصر کو پیش نظر رکھ کر عملی صورتحال میں مذہب کی اہمیت کے تجزیاتی کاوش پر طلباکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

ایچ یو -201 بزنس کمیونیکشن

ساتھیوں ا ور گاہکوں سے موثر ابلاغ، خطوط نویسی،یاد داشتیں میٹینگ ایجنڈا اور مینٹس کی پیشہ ورانہ پریزینٹیشنز کی تیاری کاروباری ماحول میں معمول کا عمل ہے ، یہ کورس پروگرام کی ابتدا ہی میں کاروباری ابلاغ کی مضبوط بنیادوں پر ترقی دینے پر مرکوز ہے اس سظح پر طلبا کو پڑھنے و لکنے کو غیر زبانی ابلاغ کے ساتھ ساتھ پڑھایا جاتا ہے اسی موقع پر انہیں رسمی پریزینٹیشن بنانے کی تربیت دیجاتی ہے اور اس کے ہمراہ باہمی رابطہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف گروپس میں مصروف رکھنا مطلوب ہوتا ہے ۔

ایچ یو – 202 بزنس کمیونیکیشن – 2

یہ بزنس کمیونیکیشن کا ایڈوانسڈ کورس ہے ۔ ٹیم بلڈنگ کمیونیکیشن، لیڈر شپ کمیونیکشن سکلز،ایڈوانسڈ نیگوسی ایشن سکلز، تنازعات کو حل کرنا اس کورس کے چند اہم حصے ہیں ۔ اس مقام پر طلبا کو پیچیدہ کاروبای معاملات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کا کام سونپا جاتا ہے چیلنجنگ پہلو اُن کے حقیقی کاروباری چیلنجز کے موثر حل کے لئے ان کی ابلاغی و باہمی روابط مہارت کو مزید اجاگر کرتے ہیں ۔ اپنی تکنیکی تحریر میں خیالات کی صحیح عکاسی کرنے اور تجزیات کو پیش کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔

ایچ یو -214 انٹروڈکشن ٹو سوشیالوجی

یہ کورس سماجی زندگی کے وہ دریچہ وا کرتا ہے جو طلبا کو گرو کی رکنیت کے اہم اثرات سے آگاہ کرتے ہیں۔تصورات کو متحرک کرنے سے طلبا معاشے کے اجزا کو اپنی زندگی کے مطابق بہتر طریقے سے باہم منسلک کر سکتے ہیں ۔

ایچ یو ۔ 304 ٹیکنیکل رپورٹ رائٹنگ

یہ ٹیکنیکل رائٹنگ کا دو کریڈٹ آورز کا ایڈوانسڈ کورس ہے جو طلبا کی اپنے پراجیکٹ کی تحریر او رتھیسس کو ائیر یونیورسٹی کے معیار کے مطابو لکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ طلبا کو ان کے اپنے شعبے کے مطبوعہ حقیقی کا م کی مدد سے رپورٹ کی تیاری میں رہنمائی کی جاتی ہے ۔ ماخذ، خلاصہ جات ، حوالہ جات کی تحریر،کتابیات و رپورٹس کا خاکہ اس کورس میں شامل ہوں گے ۔

ایچ یو – 312 کیریئر مینجمنٹ

یہ کورس طلبا کو اُن فنون سے روشناس کرتا ہے جو کسی بھی پیشے میں مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہوتےہیں ۔بقاب کے یہ فنون خود احتسابی، اجتماعی کام ، مذاکرات ، نیٹ ورکنگ، مسائل کا حل تلاش کرنا، پیش یکرنے کی مہارت،پراجیکٹ مینجمنٹ ایپلی کیشنز سکلز،انٹرویو سکلز، وغیرہ ہیں۔ یہ کورس طلبا کو جدید تصورات سے آگاہ کرتا ہے کہ کیسے مقام کار کے نئے قوانین کے باعث مسائل سے تنظیمیں اور افراد پیشہ ورانہ ا انتظام سے عہدہ برا ہوتے ہیں۔ مقصد طلبا کو اُس عمل سے روشناس کرانا ہے جس سے افراد و تنظیمیں باہم منصوبہ سازی، رہنمائی ، ہدایات دیتے ہیں اور لوگوں کے کیریئر کو انفاردی و تنظیمی ضروریات کا سامنا کرنے کے لئے متاثر کرتے ہیں، یہ کیریئر ڈیویلپمنٹ و مینجمنٹ کے تصورات و نظریات سے بھی متعارف کراتا ہے طلبا کورس کے اپنے شعبے میں انفرادی رہنمائی ، ہدایات اور اثرات کو بہتر بنانے کے عوامل سے متعلق معلومات کو فروغ دیں گے ۔ اس کے علاوہ کیریئر مینیجمنٹ کے ڈیویلپمنٹل ماڈلز و تھیوریز کو سمجھنے، کیریئر ڈیویلپمنٹ کے معاملات مثلاً کیریئر ڈیسیژن میکنگ،جوب سٹریس،کام / خاندان کا کردار و سماجی ایڈجسٹمنٹ پر غور کرسکیں گےعلاوہ ازیں اس کورس سے کیریئر مینیجمنٹ کے ٹصور کو اپنے کیریئر ڈیولپمنٹ کے تعلق سے بھی دیکھ سکیں گے ۔

ایچ یو – 313 انڈسٹریل سائکالوجی

یہ کورس انڈسٹریل سائکالوجی کے طریقے، مشق، تحقیق و نظریات سے متعارف کراتا ہے سائکالوجی کا ایک ذیلی شعبہ کا خصوصیت کے ساتھ مقام کار پر اطلاق ہوتا ہے ۔ سولہ ہفتوں کے اس کورس میں انسانی نشونما و ترقی،خاندان کا کردار، افرادی قوت کا نظم و نسق، ذہانت و مظاہر، انسانی ترغیبات ، رویوں کی نفسیات وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں ۔نظریات کا ناقدانہ تجزیہ اور طریقے اس کورس کاے نمایاں پہلو ہیں۔حقیقی دنیا میں اور تحقیق مین اس کا اطلاق مکمل کورس کے دوران نقطہ نظر رہے گا۔ جبکہ یہ کورس مکمل طور پر لیکچر کی صورت میں ہوگا تا ہم بحث میں طلبا کی شمولیت کی حوصلہ افزئی کی جائے گی۔

ایچ یو -315 انوائرمنٹل سٹڈیز

انوائرمنٹل سائنس اور انوائرمنٹل سٹدیز کے وسیع پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کورس انوائرمنٹل سٹڈیز کا تعرف کراتا ہے۔ اس میں انوائرمنٹل و صنعتی آلودگی کے عوامل، انسانی وجوہات سے انوائرمنٹل تبدیلیاں جس میں سماجی، نفسیاتی، تہذیبی رویون، تاریخی ، فطری ، معاشی سیاسی و اخلاقی پس منظر میں جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اس میں پاکستان کے ماحولیاتی معاملات خصوصاً ممکنہ حل پر بحث بھی شامل ہے۔

ایچ یو -316 انٹرنیشنل ریلیشنز/ انٹرنیشنل پالیٹکس

یہ کورس بین الاقوامی تعلقات کے پس منظر او ر متعددعصر ی و تاریخی موضوعات سے متعارف کراتا ہے جن کی مدد سے ممالک و بین الاقوامی تنظیموں کے رویوں کو سمجھنا ممکن ہوتا ہے ۔ طلبا کو بین الاقوامی تعلقات کےنظریوں اور عمل اے بھی آگہی دی جاتی ہے اور طلبا کو ایک ایسا سٹرکچر فراہم کیا جاتا ہے جس کی مددسے بین الاقوامی واقعات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ بین الاقوامی ماحول میں تغیر و تبدل سے تعلق رکھنے والے نظریات بھی اس کورس میں شامل ہیں۔ اس کا بنیادی تصور قومی مفاد، حقیقت پسندی، نظریہ، اہم عالمی طقتوں، خلیجی ممالک سے پاکستان کے تعلقات، پاکستان اور علاقائی تنظیمیں وغیرہ سے متعارف کرانا ہے۔ اس میں مجموعی طور پر بین الاقوامی اہم نظریات کا جائزہ شامل ہے طلبا اہم سیاسی معاملات پر اپنی متوازن رائے قائم کرسکیں گے اور جن سیاسی قوانین سے ہم اپنی زندگی کا انتخاب کر سکتے ہیں ،

HU 317 - Interpersonal Skills/ Public relations

This course is designed to increase students, self-awareness and improve the way they relate to others in order to work more effectively and to sustain high quality working relationships. Participants will learn how to adopt a helpful attitude towards others, experience ways of expressing themselves more clearly and effectively at work especially when facing work situations which cause them stress. The course will introduce the student to the basic elements and principles of public relations. The student will be able to execute basic public relations research, develop a basic public relations plan, implement components of that plan and evaluate the results. Students will critically analyze public relations press releases, newsletters, brochures, speeches, and other persuasive channels.

HU 318 - Pakistani Literature in English

This course will explore the distinct qualities of Pakistan literature in English. The shared qualities of Urdu and English literature and its changing trends are to be discovered in the backdrop of the Pakistani writers and novelists writing in English on various themes.

ایچ یو -319 اردو لٹریچر

یہ کورس اردو کی مختلف اصناف اور اردو زبان کے فروغ کا تعارف کرتا ہے ۔ اس کا آغاز برصغیر کے سیاسی و سماجی جائزہ سے ہوتا ہے جس سے یہ زنا معرض وجود میں آئی اور ادب تخلیق ہوا۔ طلبا مختلف آسناف و ترتیب کو سمجھنے کے لئے متعدد لکھاریوں کے کام کو پڑھیں گے اس کورس کا نقطہ نظر اس خطہ کے ادب ورثہ کی آگہی پہنچا کر زبان کی تخلیقی چاشنی کی تحسین اور تحریر کے روائتی و جدید رجحانات سے آگا کرنا اور اس موضوع پر طلبا کی اپنے صلاحیتوں کی دریافت ہے ۔

ایچ یو -330 ہسٹری آف اسلامک سائنٹسٹ

اس کورس کا مقصد اپنے طلبا کو ماضی میں مسلم سائنس دانوں کے قابل ذکر کارناموں سے روشناس کرانا ہے کہ انہوں نے کیسے سنہرے اسلامی دور میں سائنس کی دنیا کے مختلف شعبوں نمایا ںکردار ادا کیا کہ مسلم محققین نے سائنس ، ریاضی، طب، فلکیات، انجینیئرنگ و دیگر شعبوں میں کیسےنمایاں ترقی کی ۔

ایچ یو- 341- کنٹیمپوریری انٹرنیشنل ریلیشنز

انجینیئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کے لئے یہ دو کریڈٹ آورز کا کورس ہے جوانہیں ایچ ای سی کے منظور شدہ نصاب کی مطلوبہ ضرورت کے تحت پڑھایا جاتا ہے ۔ یہ آئی آر کے بنیادی حقائق اور موجودہ عالمی منظر نامہ کے پس منظر میں چند نظریات و پالیسیوں کا مجموعہ ہے

ایچ ای- 410 انرجی اینڈ سوسائٹی

اس کو رس کا بنیادی مقصدکہ یہ دو عناصر پر غور کیا جائے کہ معاشرہ توانائی کے ساتھ کیا برتاؤ کرتا ہے اور کیسا کرنا چاہئیے۔ہم نوانائی کے وسائل اور استعمال پر نظر دالیں گے اور ایندھن کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی دستیابی موجود لائحہ عمل پر غور کریں گے ۔بقائے توانائی کے نظریہ سے توانائی کی کارکردگی اورتوانائی کی دیگر اقسام بھی تفصیل سے تلاش کی جائیں گی ہم عالمی موسمیاتی تبدیلی اس کے نتیجہ میں کاربن کی مینجمنٹ و توانائی و معاشرہ بھی زیر بحث ہوگا،ہم غور کریں گے کہ انسانوں کی کونسی بستیاں یا تعمیرات بطور شہع اور بطور عمارات ہر دو صورتیں توانائی کو اور توانائی سے متاثر ہورہی ہیں۔ ہم توانائی سے آلودی کے عنصر پر بھی نگاہ ڈالیں گے ۔ ہم دریافت کریں گے کہ خوارک کی پیدوار اور استعمال توانائی پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے ۔ معاشرہ توانائی پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے اور معاشرہ کا توانائی سے کیا تعلق ہےافراد کا توانائی و معاشرہ کے بارے میں مختلف رویہ ہوتا ہے مجموعی طور پر یہ فرق قابل اعتماد، صاف اور قابل استطاعت پیداوار پر نمایاں اثر ڈالتے ہیں ۔

ایچ یو – 412 پبلک سپیکنگ

یہ کورس فن تقریر ک کی تھیوری و مشق پر مشتمل ہے یہ کورس موضوعات کے انتخب ، تنظیم، زبان اور ادائیگی کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے اس میں انگریزی بولنے،پاکستانی مقررین کے لئے احتیاطی پہلو ، اطہار کی ضروریات، زبانی مباحثہ، غیر زبانی ابلاغ کے پہلو وغیرہ شامل ہیں یہ کورس عوامی اجتماع میں یا گروپ کی بحث میں تقریر کی تیاری و ادائیگی کی رہنمائی کرتا ہے ۔ انفرادی حیثیت میں یا ساتھیوں کے گروپ کے ساتھ طلبا تقریر کی تیاری اور ادائیگی تک ہر قدم میں فعال شرکت کرتے ہیں۔

ایچ یو - 414 کپمیریٹیو ریلیجنز

تقابلی مذاہب بنی نوع انسان کی روحانی تلاش کو جانچتے ہیں جیسے کہ عالمی موجود مذاہب اطہار کرتے ہیں ان میں ہندو ازم ، بدھ ازم، سکھ ازم ، یہودیت، عیسایئت، اسلام و دیگر کم مقبول روایات شامل ہیں ۔ یہ تصورات مذہب کے بارے میں بذات خود ،عقیدہ، مشق اور تنظیم کے جامع نظریات پر عبور کے حصول کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایسی دریافت ہے جو افراد کے مابین ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہے جوہمارے روزمرہ کے رشتوں کو توانائی بخشتی ہے،اور دنیا کے مختلف واقعات کے بارے میں ہمارے خیالات کو وسعت دیتی ہے اور اپنے عقیدے و روایات کو مزید مستحکم کرتی ہے اس س ے مذہبی افکار اور ان پر عمل سے انسانیٹ کے تاریخی مسائل میں اہمیت کا بھی اندازہ ہوگا ۔

ایچ یو – 416 ۔ اخلاقیات

اس کا مقصد اخلاقیات کی نظریاتی و عملی بصیرت اور فروغ سے آگاہی ہو،طلبا مختلف شعبوں میں اخلاقی مسائل کی خصوصیات سمجھ سکیں ۔ اس کورس میں اخلاقیات کے نظریہ ، ثقافتی تعلق اور اخلاقیات پر مذہبی اثرات شامل ہیں

ایچ یو – 419 ۔ ڈیفینس و سٹریٹجک سٹڈیز

یہ ان اہم کورسز میں ایک ہے جو طلبا کو روایتی اور جوہری تناظر میں مختلف حربی جہتوں سے آگہی پیدا کرتا ہے ۔یہ سٹریٹجک سٹڈیز کی ترقی جنگ و امن کے مسائل سے ملحقہ تصورات پر مرکوز ہے ۔ یہ سوشل سائنس کے طلبا کو عرصہ دراز سےسیکورٹی پر اثر انداز ہونے والی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی و ہتھیاروں کے نظام اور جنگی طریقوں کا بھی تعارف پیش کرتا ہے

ایچ یو -425 فارن لینگویج کورسز

اس آفاقی دور میں نئی غیر ملکی زبان سیکھنے یا اپنی موجودہ زبان کو فروغ دینے سے علوم کے کئی دروازے کھلتے ہیںاس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف غیر ملکی زبانوں کے کورس پیش کیے جاتے ہیں ۔ یہ بہت مصروف رکھنے والے کورسز ہیں اور ساتھی طلبا و تدریسی ارکان سے روابط اور مہار ت کی ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے ۔ اختیار زبانوں میں عربی، فرانسیسی اور چینی زبانیں شامل ہیں اگر دیگر زبانوں کے خواہاں ہوں تو دستیاب وسائل کے مطابق کورس پیش کیا جا سکتا ہے۔

ایچ یو -430 ہسٹری آف سائنس

یہ ایک اختیاری کورس ہے جس کا مقصد طلبا کو یونانی فلسفیوں کی فطرت اور تجرباتی طریقوں سے سائنس نے ترقی ، مسلم سائنسدانوں کی دریافتیں،درمیانی مدت کے سائنسی طریقے اور سولہویں سترھویں صدی میں واقع ہونے والے یورپی انقلاب اور اس جدید دور کی سائنسی ترقی سے روشناس کرانا ہے ۔

ایچ یو -601 فونیٹکس اینڈ فونولجی

یہ کورس زبان خصوصاً انگریزی زبان کے حوالے سےصوتِ انسانی پر مبنی ہے؛ صوتیات کی تاریخ، دیگر زبانوں کا اثر،انگریزی زبان کی پہلی اقسام، قدیم، درمیانی جدید،جدید، صوتی منتقلی، متعلقہ صحیح حروف کے درمیان/صوتی و غیر صوتی حروف کے درمیان لرزش، دباؤ، منتقلی،جدید امریکی اثرات؛روائتی برطانوی آر پی؛ آئی پی اے؛ دباؤ، اتار چڑھاؤ، دوارنیہ، سکوت،خاموش کی تجدید۔

ایچ یو -602 جنرل لنگویسٹکس

زبان کی اصلیت و افعال کا جائزہ اس کورس میں پیش کیا گیا ہے اس میں زبانوں کے خاندان،زبان و افکار، ابلاغ کے عناصر و حروف تہجی و لکھنے کے نظام میں ترقی جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اس میں نظریاتی زبانیں ،قواعدی صوتیات( تفصیلاً ایچ یو 601 میں شامل ہے) اقسام،، الفاظ کے تعلق، نحو و معنویات بھی شامل ہیں سوشو لنگویسٹک اور سائکو لنگویسٹک کا تعارف(تفصیلاً ایچ یو 610 و 611 میں شامل ہے)۔

ایچ یو -603 کریٹیکل تھیوریز اینڈ ریسرچ

یہ کورس جدید نظریات و تنقید پر مرکوز ہے ؛ یہ نظریات و تنقید میں تعلق، نمائندگی اور تمیز دریافت کرتا ہے بیسویں صدی سے شروع ہونے والی ترقی بشمو روسی قواعد و ضوابط اینگلو-امریکن نئی تنقید،انسانی رویوں کا تجزیہ و عکاسی، بعد از انسانی رویوں کےتجزیہ و عکاسی،زبان کا فلسفیانہ و ادبی تجزیہ ؛ اہم نظریات پران کے ہیومینیٹیز و سوشل سائنسز میں تحقیق کے مختلف پہلو وں پر اطلاق کے تناظر میں بحث کی گئی ہے ۔

ایچ یو -604 ریسرچ میتھڈالوجی

یہ کورس سوشل سائنسز ،خصوصی طور پر لسانی وادبی نو آموز محققین کی ضروریات پوری کرتا ہے ؛ یہ طلبا کے سیکھنے میں لیکچرز،سیمینارز اور مضبوط عملی جزوسے سہولت دیتا ہے ؛طلبا کی جدید تحقیقاتی عمل کے ذریعے خیالات کو پیش کرنے ، شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ایچ یو -606 کریٹیکل ڈسکورس اینالیسز

ڈسکورس سٹڈیز ، کریٹیکل ڈسکورس و ڈسکورس اینالیسز کا ایک اہم کورس جس کا مقصد طلبا کو لنگویسٹک اور سوشولوجیکل اینالیسز سے منسلک نظریات و طریقوں کا ایک جائزہ پیش کرنا ہے ، منظم نقطہ نظر طلبا کی ادبی مضامین کے مطالعہ میں مہارت، تقابل و تجزیہ و اشیا و موقع محل کااندازہ کو فروغ دینا ہے یہ ایک بین الکلیاتی کورس ہے جو لسانیات و ادبیات کے طلبا کو تاریخی پس منظر۔ تصورات اور پیچیدہ مباحثوں کے طریقہ کار کے نقطہ نظر کی سہولت پہنچاتا ہے

ایچ یو -606انٹروڈکشن ٹو کریٹیکل ڈسکورس اینالیسز

یہ بین الکلیاتی کورس ڈسکورس سٹڈیز ، کریٹیکل ڈسکورس و ڈسکورس اینالیسز کےموضوعات ،لنگویسٹک اور سوشولوجیکل اینالیسز سے منسلک مختلف نظریات و طریقوں کو اس کے جامع عملی جزو کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے ، جو لسانیات و ادبیات کے طلبا کو تاریخی پس منظر۔ تصورات اور پیچیدہ مباحثوں کے طریقہ کار کے نقطہ نظر کی سہولت پہنچاتا ہے

ایچ یو -607 جدید ادبیات

جو طلبا ادبیات اورادبی مطالعہ میں تحقیق کرنا چاہتے ہیں ان کی اس کورس کو اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ، صدیوں پر محیظ ادب کے مختلف رجحانات کی تلاش،اس کورس کا مقصد جدید ادبی دنیا میں ضم ہونے والے موضوعات و مسائل پر بحث کرنا ہے دنیا بھر سے تخلیق پانے والے مختلف اقسام کے خصوصاً انگریزی زبان میں ادبی پارے اس میں شامل ہیں

ایچ یو -608 لینگویج ٹیچنگ؛ تھیوری، ریسرچ اینڈ پریکٹسس

اس کورس میں پاکستان میں تحقیق کے لئے تدریسی نقطہ نظر، طریقے، مشق و اطلاق شامل ہیں عمومی و زبان سیکھنے کے نظریات پر کلاس روم ٹیکینک سے متعلقہ، سلیبس کی بہتری،کورس/ سلیبس ڈیزائن ،تعلیمی مواد کی بہتری زبان سیکھنے سے تعلق رکھتے ہوئےجائزہ و تخمینہ کے طریقہ کار پربحث کی جاتی ہے

ایچ یو -608 لینگویج ٹیچنگ: تھیوری ، ریسرچ اینڈ پریکٹس

یہ ایک مکمل کورس کی صورت میں ہے اس کا مقصد طلبا کو لینویج ٹیچنگ کی تھیوریز و ریسرچ امپلی کیشنز سے آگاہ کرنا ہے اس میں سیکھنے کےعمومی نظریات ؛ ایل اے ڈی / ایل اے ایس ، عالمی گرائمر؛ روائتی نقطہ نظر، جی ٹی میتھڈ(پاکستان میں ابھی تک رائج) مضبوطی و کمزوری، ٹرانسفرینس تھیوری تقابلی تجزیہ، مکینسٹک اپروچز، ڈی ڈیکٹیو(رول-ای جی) و انڈکٹیو (ای جی – رول)، آڈیو-لنگول میمم، سمعی بصری طریقے،ہیبیٹو ایشن، فروغِ مہارت، پیٹرن ڈرلنگ،؛ مینلیسٹک اپروچز، کوگنیٹیو تھویریز؛ نیچرل ایکویزیشن و فارمل لرننگز شامل ہیں اس میں مختلف نقطہ ہائے نظر و و عناصر کا تفصیلی تجزیہ ؛ کمیونیکیٹیو تھیوری و اخذ کردہ میتھڈالوجی کی کمیونیکیٹیو کمپی ٹینس، سائلینٹ وے، انٹر ایکٹیو کمیونیٹی، سب لیمینل ، مانیٹر، الیکٹیسزم، اورزبان کی آج کی کلاس روم میں اس کا اطلاق بھی شامل ہیں ۔

ایچ یو -609 سسٹیمیٹک فنکشنل لنگویسٹک

یہ کورس لسانی نظریاتی بحث کا موقع فراہم کرتا ہے؛ یہ لسانی تحقیق کے ایڈوانسڈ طلبا کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ سسٹٹمک فنکشنل لنگویسٹک کے تصورات سے مکمل آگاہ ہوں جو کہ امریکن سکول کےچومسکین لنگویسٹک و دیگر سٹرکچرلسٹک نقطہ نظر کے برعکس برطانوی لسانیات کے مرکزی دھارے میں شامل ہے ۔ایچ یو 610 سٹائلسٹک (اسلوب) ، لسانیات کا ایک شعبہ ہےجو لسانیات کوادب سے جوڑتا ہے سٹائلسٹک (اسلوب) کا اطلاق لسانی بصیرت کے ادبی مطالعہ و تشریح پر ہوتا ہے سٹائلسٹک(اسلوب) ادب کو سمجھنے کےلئےقابل عمل نقطہ ہائے نظر مہیا کرتا ہے اس کورس میں قواعدی صوتیات، رموز،نحو ،معنویات/منطق کی تمام لسانی ضروریات ، انتخاب کی پابندیوں کے قوانین ،اسلوبی عناصر و تاریخی و عصری خیالات اور اسلوب کے طلبا کے لئے مضمون کا تجزیہ شامل ہے

ایچ یو 609 سسٹیمک فنکشنل گرائمر

یہ ایک جامع کورس ہے جو نظریاتی لسانیات کے مقالہ میں سہولت بہم پہنچاتا ہے ۔ یہ لسانی تحقیق کے ایڈوانسڈ طلبا کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ سسٹٹمک فنکشنل گرائمر کے تصورات سے مکمل آگاہ ہوں جو کہ امریکن لسانیات کےچومسکین لنگویسٹک و دیگر سٹرکچرلسٹک نقطہ نظر کے برعکس برطانوی لسانیات کے مرکزی دھارے میں شامل ہے

ایچ یو -610 سٹائلسٹک

جامع کورس ہے سٹائلسٹک( اسلوب) کا یہ کورس اطلاقی لسانیات کی شاخ ہے سٹائلسٹک (اسلوب) کا اطلاق لسانی بصیرت کے ادبی مطالعہ و تشریح پر ہوتا ہے سٹائلسٹک(اسلوب) ادب کو سمجھنے کےلئےقابل عمل نقطہ ہائے نظر مہیا کرتا ہے سٹائلسٹک لسانیات کو ادب سے جوڑتا ہے اس کورس میں قواعدی صوتیات، رموز،نحو ،معنویات/منطق کی تمام لسانی ضروریات ، انتخاب کی پابندیوں کے قوانین ،اسلوبی عناصر و تاریخی و عصری خیالات اور اسلوب کے طلبا کے لئے مضمون کا تجزیہ ، ڈیوی ایشن کی اقسام ، ڈائورشن، وڈیگریشن اور ان کے ادبی کام کے سمجھنے پر اثرات اور شامل ہے عام ڈیئوائسز جیسے سیملی، میٹافور، میٹانیمی9 سینیکڈوچ، اسیندیٹن زیگئما، ریپیٹیشنز، ریہاٹیکل کویسچنز، وغیرہ روزمرہ کے لسانیات و ادب میں تلاش کئے جائیں گے۔

ایچ یو -611 سوشو لینگویسٹک

لسانی مطالعہ فرد کو معاشرہ کی سماجی، سیاسی، اخلاقی جہتوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔یہ کورس لسانی ترقی،ڈایالیکٹس، رجسٹرز، پڈگنز، کری اولس اور لسانی منصوبہ بندی کے اثرات وحکومتی پالیسی دریافت کرتا ہے۔ لینویج اکاموڈیشن آف گروپس ان کنٹیکٹ، ذو لسانیت ،مقامی لسانیات اور انگریزی کی بدلتی ہوئی حیثیت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

ایچ یو -612 سائکو لینگوسٹک

لسانیات ونفسیاتیات کے باہم تعلق میں مطلوب تمام ضروری عناصر اس کورس میں شامل ہیں دونوں شعبے نہایت وسعت سے انسانی سوچ، احساسات اور عمل کو چھوتے ہیں ؛ ساسر، بلوم فیلڈ، بوس، سیپر،وہورف اور چومسکی جیسے مصنفین کے مشاہدات پر بحث ہوتی ہے ،اس کورس میں اصلیت، جانوروں کی ابلاغ، زہن میں تقریری مرکز، بچے کا لسانی حصول، آمد و تخلیقی مہارت ۔ تقریری عمل کا نظریہ، افیسیاس، ڈسلیکسیا، تھراپی لسانیات کا شخصیت، سوچ و تجرباتی و تجربہ گاہوں کے کام میں امکانات شامل ہیں

ایچ یو -613 لینگویج و آئیڈینٹیٹی

یہ کورس طلبا جو لسانی فطرت ذریعے شناخت کی تشکیل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کی میں سہولت کے لئے تیار کیا گیا ہے زابن مختلف سطح کی سماجی تنظیمی کا مرکزی حصہ ہوتا ہے :یہ انسان کی تعاون، منصوبہ سازی و اشیا کو یاد رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ زبان مختلف گروہوں اور برادریوں میں وسیع خلیج پیدا کرسکتی ہے ۔لسانی پسند، سماجی حرکات، معاشی فائدے، عزت و وقار اور گروہ بندی و قومی شناخت جیسے موضوعات اس میں شامل ہیں

ایچ یو -614 فنکشنل لینگویسٹک

کورس آؤٹ لائن دستیاب نہیں

ایچ یو –614 گریمیٹیکل ماڈلز

یہ کورس طلبا کو گریمیٹیکل ماڈلز بشمول ابتدائی و لیٹینیٹ ماڈلز کے روائتی نظریات سے آگاہی دیتا ہے اس میں جداگانہ لسانی گرائمرز،انگریزی گرائمر، مصنوعی اورتحلیلی زبانیں، لسانی وضاحتی ماڈلز، تبدیل شدہ و فعال گرائمر،فرتھیئن گرائمر ،کنٹیکچولائزیشن،و فنکشنل گرائمر شامل ہیں۔جدید استعمال سے ان ماڈلز کی دریافت و تقابل کیا جاتا ہے

ایچ یو -615 پاکستانی انگریزی

غیر مقامی اقسام کی ترقی ؛ تاریخی جائزہ انگریزی کے لف"ایس'،چاؤس تھیوری ، اس خطہ میں انگیزی، ابتدائی فوائد و مجبوریاں؛ آج کی صورتحال؛ زبان میں پہلی مداخلت کے اثرات - منتقلی اور پاکستانی انگریزی کی ترقی۔صوتیاتی، صرف و نحو اور معنویت میں عدم یکسانیت ،قومی و بین الاقوامی سطح پر قبولیت کا سوال مقامی سطح پر تیاری و مخالف اثرات پر بحث کی جاتی ہے

ایچ یو -616 پوسٹ کالونیئل سٹڈیز

پوسٹ سٹرکچرل اور پوسٹ کالونیئل مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کے لئے یہ کورس ترتیب دیا گیا ہے بعد از نوآبادیاتی معاشروں کے سیاسی و ثقافتی ڈھانچہ کا زیر استعمال زبان و بعد از نوآبادیاتی ممالک کے ادب کے تعلق سے مطالعہ کیا جاتا ہے اس کورس میں بعد از نوآبادیاتی اہم لکھاریوں کے نظریات و تنقید کا ایک جائزہ بھی شامل ہے

ایچ یو -701 پوسٹ کالونیئل ڈسکورس

یہ کورس پوسٹ سٹرکچرل اور پوسٹ کالونیئل مطالعہ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کے لئے ترتیب دیا گیا ہے ؛ روائتی و جدید استشراقیت شامل ہے؛ بعد از نوآبادیاتی معاشروں کے سیاسی و ثقافتی ڈھانچہ زیر استعمال زبان و بعد از نوآبادیاتی ممالک کے ادب کے تعلق سے مطالعہ کیا جاتا ہے اس کورس میں بعد از نوآبادیاتی اہم لکھاریوں کے نظریات و تنقید کا ایک جائزہ بھی شامل ہے ۔

ایچ یو -702 ایڈوانسڈ سٹائلسٹکس

ادبی نقاد بعض اوقات شکایت کرتے ہیں کہ سٹائلسٹکس(اسلوب)ادبی پاروں کی پذیرائی میں کوئی مدد نہیں کرتے، جبکہ ماہرین لسانیات گلہ کرتے ہیں کہ ادبی تنقید لسانی مفاد کی پذیرائی نہیں کرتے بنیادی سٹائلسٹکس(اسلوب) سے بالا ایڈوانسڈ سٹائلسٹکس(اسلوب) ایک وسیع تر تناظر کی واضح تشریح چاہتی ہے جبکہ ابھی تک فنکشنز ، قسم اورلسانی استعمال منتخب ادبی کام کے ساتھ عملی طو ر پر بنیادی تعلق کو قائم رکھے ہوئے ہے ۔

ایچ یو -703 ورلڈ لٹریچر / لٹریچر ان ٹرانسلیشن

یہ کورس غالب اینگلو سیکسون روایات سے باہر کا نقطہ نظر مہیا کرتا ہے غیر انگریزی بولنے والے لکھاریوں کے ترجمہ کے کام ، انیسویں و بیسویں صدی کے روسی افسانہ نگار جادوئی حقیقت پسندی ، جنوبی امریکہ کے منتخب افسانہ نگار، جنوبی ایشیا کا ترجماتی ادب یا ترجمہ کے اردو کے منتخب پاکستانی شعرا و مصنفین(یا دیگر زبانوں کے) کا ایک جائزہ

ایچ یو – 704 ریسرچ ان ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز

یہ کورس سوشل سائنس میں لسانی و ادبی مطالعہ پر خصوصی مرکوز محققین کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی کام کے لئے ترتیب دیا گیا ہے یہ کور س لیکچرز، سیمینارز اور جامع عملی عنصر جس میں طلبا کو چھوٹے پراجیکٹ پر کام کرنا ہوتا ہے کے ذریعے سیکھتے ہیں۔طلبا کی ان میں شمولیت اور اپنے خیالات پیش کرنے ، جدید تحقیق کے نمونوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے انداز سے سوچنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔طلبا سابقہ ادبی پاروں کے مطالعے، تعارف، بیانِ مقصد، درست تحقیقی سوالات کرنے،تحقیقی مفروضات کو بیان کرتے ہوئے تحقیقی مواد کے تجزیہ کے لئے لسانی نظریہ کا استعمال، دوران مطالعہ اہم اصطلاحات کی تعریف بیان کرنا ، تحقیق کے موضوع کی واضح حدود و قیود ترتیب دینا، کی جانے والی تحقیق کی اہمیت اجاگر کرنا اور مجوع سے متعلقہ مختلف مفید کورسز سے استفادہ کرنا، کی مشق کرتے ہیں۔

ایچ یو -705 شیکسپیریئن سٹڈیز

شیکسپیئر کے منخب کاموں میں (الف) الزبتھ کے دور ۔(ب) آج کے انگریزی بولنے والوں سے مسلسل تعلق ہونے کے تناظر میں منتخب کام کا بطور شاعر، ڈرامہ نگار مطالعہ کیا جاتا ہے ؛اس کی تصنیف کو درپیش چیلنجز پر بحث کی جاتی ہے ؛ انگریزی زبان میں اس کی اہمیت پر غور کیا جاتا ہے۔اہم تصنیفات میں سے ٹو ٹریجیڈیز و ٹو کامیڈینز ۔

ایچ یو -706 کریٹیکل ڈیسکورس اینالیسز

یہ بین الکلیاتی کورس ایچ یو -606 کورس کی توسیع ہے جو بحث کے مطالعہ، تنقیدی مباحثہ، اور تنقیدی مباحثہ اور مباحثاتی تجزیہ: مختلف نظریات وطریقے ادبی و سماجی تجزیہ سے تعلق رکھتے ہوں، اپنے جامع عملی پروگرام کے ساتھ جن میں طلبا کو چھوٹے پروجیکٹس پر کام کرنا ہوتا ہے کے ساتھ پڑھے جاتے ہیں یہ کورس لسانی و ادبی مطالعہ کے طلبا کو تاریخی پس منظر، تصورات اور تنقیدی مباحثہ کے تجزیہ کے طریقہ کارپر گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے ۔ طلبا ذرائع ابلاغ پر بحث، سیاسی بحث، مقام کار کی بحظ، علمی بحث، سائنسی بحث ،ادبی بحث دریافت کرتے ہیں اورمختلف انواع کے تجزیہ کرتے ہیں ۔

ایچ یو ۔707 پاکستانی لٹریچر ان انگلش

پاکستانی مصنفین کے انگریزی افسانے و شاعری مکمل طوالت کے ساتھ مطالعہ کئے جاتے ہیں ؛ مرکزی خیال کے سوالات، زبان کا انتخاب،زبان کی موزونیت انگریزی زبان میں لکھنے کا مقصد یا مقاصد، پاکستانی تحاریر کے مقامی اور غیر ملکی قاری ، کوڈ مکسنگ، کثیر الثقافتیت اور غیر معمولی استعمال پر بحث ہوتی ہے؛ دنیا میں پھیلے ہوئے اور بیرون ملک پاکستانی تحاریر بھی شامل ہیں ؛ تین ناول نگار(دو پاکستان میں سکونتی اور بیرون ملک ) اور تین شعرا اس کورس کا مرکزی مواد بناتے ہیں ۔

ایچ یو -708 لٹریچر آف نارتھ امریکہ

آج کی دنیا میں سب سے زیزدہ انگریزی بولنے والوں کا گروہ؛ مختصر تاریخ، ابتدائی یورپیئن اثرات، آزادی، سرحدو کا پھیلاؤ، صنعتی و سائنسی ترقی؛ نئے خیالات و مفادات لسانی اثرات وترقی، منتخب تحاریر؛ مختصر کہانیاں، طویل افسانے، ڈراما اور شاعری؛ امریکیوں کی شرکت و اثرات، تنقید، نظریہ، اور عمل۔

ایچ یو -709 ٹرانسلیشن سٹڈیز

اس کورس میں ترجمہ کے بنیادی حوالہ جات پر بحث ہے ؛ بولی گئی قسم کی تاریخی رپورتاژ، قدیم مخطوطے، توضیحی رکاوٹیں، معانی میں تبدیلیاں، حالاتی عدم موجودگی، حرکات و غیر زبانی شمولیت، ثقافتی حوالہ جات،معانی کا خول رموز، استعارہ، حالات، سیاق و سباق ، زبان کا فرق، تصورات کا فرق، شعور، زبان کے غیر نمائندہ نقوش سے پیدا شدہ معانی و اثرات، ترجمہ کےنظریات عملی نقطہ نظر کور س مین شامل ہیں۔

ایچ یو -715 کورپس لینگویسٹک

شعبہ و دائرہ کار؛ زبان کے لئے حوالے، تشریح اور منصوبہ بندی کی اہمیت؛ اطلاقی لسانیات میں عمل دخل، سیلیکشن کی پابندی، جمع کرنا، دئیے گئے مخصوص تناظر میں مجموعہ کا فروغ ؛ نقطہ نگاہ و طریقے۔

ایچ یو -716 کمیوٹیشنل لینگوسٹکس

زبان و مشین: مصنوعی ذہانت، لنگوسٹک مشین، روبوٹک مشین، ترجمہ و متعلقہ مفاد پر اس کورس میں بحث کی جاتی ہے ؛ اس میں سماجی، قومی و بین الاقوامی جہتیں، فوائد و نقصانات، لسانی تبدیلی و اطلاق، نہ صرف علمی و عددی بطور لسانیات و تعلیمی ٹولز کے موجودہ مفروضے بلکہ نفسیات کے لئے انفرادی اور مجموعی طور پر معاشرے کے لئے ، شامل ہیں ،

ایچ یو -717 فیمنسٹک لنگویسٹکس

فیمینزم (تحریک حقوق نسواں)کسی بھی صورت میں غالباً اتنی ہی قدیم جتنی نسل انسانی'ابتدائی دلچسپی کے لئے یہاں بیسویں صدی کے دوسرے حصہ میں خواتین کے حقوق کے علمبرداروں کی تحاریر ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کی بڑی زبانوں پر اس کتنے گہرے نقوش قائم کئے اور خواتین کے منفری تصورات زبردستی شامل کئے گئے خواتین کے حقوق کے لئے لکھی گئی تحاریر سیاسی درستگی کہلاتی ہے جنسی و سماجی بگاڑ سے بچنے کے لئے زبان کے استعمال میں محتاط رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

ایچ یو -718 لینگویج پلاننگ اینڈ ایجوکیشن

زبان معلومات کے حصول کا بنیادی اوزار ہے ۔مقام و مقدار کی منصوبہ بندی؛ تعلیم و زبان کے باہم رشتہ کو نمایاں کیا جاتا ہے ، پاکستان کے آغاز سےسرکاری پالیسی بشمول نظریہ، ابتدائی منصوبہ بندی، اردو کی بدلتی ہئی اہمیت ،انگریزی و علاقائی زبانیں، زبان کی پالیسی ، عملی جامہ پہنانے میں کامیابیاں ، جزوی کامیابیاں، ناکامیاں کا تجزیہ کاایک مختصر جائزہ ، پاکستان میں موجودہ صورتحال اور تعلیم پر اطلاق پر بھی بحث کی جاتی ہے۔

ایچ یو – 719 لینگویج اینڈ پاور

زبان طاقت، تجارت اور حکمرانی کا اہم اوزار ہے اور زبان؛ ردو بدل، سیاسی تقریروں کا تجزیہ ، اشتہاری مہم و تشہیری پروپیگنڈا، باطل کی زبان،لسانی دھند، شکوک و شبہات، نفی کی زبان، جھوٹے مشورے، جھوٹے بیانات ، سچ کو چھپانا؛ زبان کی انفرادی و سماجی تعمیر بلکہ ایک سچ کی قابل اعتماد عکاسی ۔خطابت کی قوت، افکار کی درستگی کے لئےعوام کی رہنمائی میں زبان کیسے استعمال ہوتی ہے ؛ تجویز کی اہلیت،لاشعوری اثر؛ لسانی لیبل،لسانی گروہ بندی اور طاقت کی نفسیات،زبان سے چیزوں کی تبدیلی ، ثقافتی حساسیت، یوفیزازم، ڈائیس فیمازمز۔

ایچ یو – 720 - Advanced Grammatical Models

اس کورس میں قدیم تصورات سے آغاز کرتے ہوئے روائتی نظریات پر بحث ہوگی لیٹینیٹ ماڈلز؛ زبان سمجھنے کے لئےگرائمر بطور اوزار، زبانوں کی اقسام ( مصنوعی، حقیقی،اور اخذ کی گئی وغیرہ) لسانی بیانیہ گرائمر،ہئیت کی تبدیلی و تخلیق کی گرائمر، عمومی گرائمر،فیرتھیئن ماڈلز،عملی گرائمر و حقائق اجاگر کرنے والی تحاریر اس میں شامل ہیں ؛ ان ماڈلز کی ممکنات کی دریافت اور پاکستان میں عام نقطہ نظر سے زبان کی تدریس/ سیکھنے کے لئے تقابل؛ کیا صورتحال تبدیل ہوگئی ؟

ایچ یو -721 فلاسفی آف لینگویج

صدیوں پر محیط فلاسفرز کی تحاریر؛ قدیم یونای و رومنز؛ روائتی منطق،کلاسیکل دور کی تقاریر، درمیانی دور کی ؛ جرمن مفکرین، نویلز، ، شیل جیلز، ہرڈر ، دیگر؛ برطانوی مفکرین ، لوک، ہیوم، برکلے، رسل، ،دیگرمنطقی مثبیت،وٹجین سٹین، رسل، دیگر، انسانی سوچ و زبان؛ زبان کی پیدا کردہ منطقی فریب کاریاں، زبان اور علمی نظریہ، زبان بطور علم کا ابتدائی ہتھیار۔

ایچ یو -722 لینگویج لرننگ اینڈ ٹیچنگ پیراڈگمز

اس کورس کا مقصد پڑھنے اور لکھنے کے عملی تجربہ کا سلسلہ مہیا کرنا ہے جو کلاس روم کی ڈیزائننگ، میں سیکھنے سیکھنے کے تجربے کلاس روم لرننگ کمیونیٹی کی ترقی میں مسلسل نظریات کے اطلاق اورطلبا کے سیکھنے کے متوقع نتائج کی جانب ترقی کےجائزہ کے قابل بنائے گا ۔ سیکھنے سے متعلقہ بشمول رویے، ترقیاتی، علمی ،شعوری و سوشو شعوری سوشو کلچرل کے متعلقہ ابتدائی نظریات اور تخلیقی سیکھنے کے نظریات سمیت شامل ہیں، اس کے ہمرا ہ ہم جائزہ لیں گے کہ کیسے یہ مختلف نظریات تشخیص، ترغیب، سیلف ریگولیشن،اور کلاس روم مینجمنٹ طلبا کےمسائل حل کرتے ہیں۔رہنما اصول،دوسری زبان کی تدریس کے مختلف نقطہ ہائےنظر کے طریقہ کار کورس میں شامل ہیں؛ ثقافتی، سوشو اکنامک سطح اور زبان و خواندگی کی ترقی پر تعلیمی پس منظر کے اثرات اور انسانی ترقی کے عمل اور تغیرات۔ترغیب و ابلاغ کی مہارت بھی شامل ہے

ایچ یو -723 کوگنیٹیو لینگویسٹکس

شعوری لسانیات در حقیقت لسانیت کے ذریعےذہن کا مطالعہ ہے اورلسانیات کا بطور شعوری عمل مطالعہ' یہ کورس اس مطالعہ پر کہ یادداشت، درجہ بندی، توجہ، منظر کشی جیسےشعوری میکنزم لسانی رویوں پر استعمال ہوتی ہیں؛ اور لسانیات کے نفسیاتی عملی نمونے جن میں کثیر تعداد میں لسانی مظاہر مثلاً محاورے ، علامتی زبان کی سمجھ بوجھ پیدا کرنے پر مرکوز ہے'شعوری لسانیات کی تحقیق کثیر الکلیاتی ہے ، مضمون کے تجزیہ سے شواہد حاصل کیے جاتے ہیں لسانی حصول،لسانی تبدیلی، نفسیات و لسانیات کا تجرباتی عمل اور ذہنی تصورات،دیگر ذرائع کے مابین۔ یہ کورس شعوری لسانیات سے عمومی آگاہی اس کے مرکزی خیال و مفروضے اور تجرباتی طریقوں سے روشناس کراتا ہے ۔

ایچ یو – 91 ای- فنکشنل انگلش لیول 1

جن طلبا نے اپنی دس سالہ تعلیم(اپنی مقامی زبان میں) مکمل کرلی ہو اس کورس کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ طلبا انگریزی زبان میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے وہ کلاس روم میں ہدایات سمجھتے ہیں ان کا ذخیرہ الفاظ محدود ہوتا ہے اور وہ روزمرہ کی اشیا کی مطلوبہ زبان میں شناخت نہیں کرسکتے،وہ حروف سے الفاظ سازی نہیں کر سکتے ان کے پڑھنے کا اظہار محدود ہوتا ہے ( چار یا پانچ حروف کے الفاظ) اگر وہ پڑھ سکتے ہیں تو عموماً ایک جز کا تلفظ ادا کرپاتے ہیں لیکن دو جزی اور سہ جزی الفاظ کی ادائیگی مشکل ہوتی ہے وہ صرف مطلوبہ زبان میں گفتگو جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوتے اور اپنی زبان کو ایک لفظ استعمال کرکے وہ دوسری زبان میں اپنا مدعا بیان کرتے ہیں اور اسی لئے وہ اپنی گفتگو جاری نہیں رکھ سکتے ۔ وہ چھوٹے بڑے حروف میں تمیز کرسکتے ہیں مگر تحریر میں وہ استعمال نہیں کرسکتے

ایچ یو 92 ای- فنکشنل ایگلش لیول 2

وہ طلبا جنہوں نے مقامی زبان میں اپنی بارہ سالہ تعلیم مکمل کرلی ہے وہ اس کورس کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اپنی ثانوی سکول کی تعلیم میں انہوں نے انگریزی بطور لازمی مضمون پڑ ھا ہوتا ہے وہ انگریزی کے ٹوٹے ہوئے جملوں سے اپنا پیغام پہنچاتے ہیں مطلوبہ زبان میں ان کے افکا رنا مکمل ہوتے ہیں ان کے پاس روزمرہ کی زندگی کی اشیا اور اظہار کے کے غیر فعال الفاظ کا ذخیرہ ہوتا ہے لیکن وہ مطلوبہ زبان میں بولنے کے لئے ان کا ربط نہیں جوڑ سکتے ہیں۔ وہ چھ یا سات حروف کا لفظ بنا سکتے ہیں مفر مکمل جملہ بنانے میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں ۔ ان کے عبوری لائحہ عمل کا شعور محدود ہوتا ہے جس کی وجہ سے جملہ سازی کو نقصان پہنچتا ہے وہ سادہ الفاط کا مضمون پڑھ سکتے ہوں گے مگرجامعیت سے سمجھ نہیں سکتے وہ دو جزوی اور سہ جزوی الفاط کے تلفظ میں مشکل محسوس کرتے ہیں بہترین ذخیرہ الفاظ کی بدولت متبادل الفاظ پہلے لیول کی نسبت کثرت سے ہیں تا ہم مطلوبہ زبان میں جملہ سازی کی اہلیت اب بھی محدود ہے ۔

ایچ یو -94 ای ، کنورسیشن سکلز ان انگلش

جن طلبا نے کم از کم دس سال کی باقاعد تعلیم مکمل کرلی ہو وہ اس کورس میں شرکت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ یہ کورس خا ص طور پر ان طلبا کے لئے مدد گار ہے جو انگریزی بول چال کو بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ انگریزی زبان کا ناکافی اظہار، اعتماد میں کمی کے باعث ہچکچاہٹ،محدود مشق، اور ترغیبی قوت کی عدم موجودگی جیسی وجوہات کی بنا پر بول چال میں دقت محسوس کرتے ہیں ان عناصر کی وجہ سے وہ جملہ سازی و جملوں میں ربط پیدا کرنے میں ناکام رہتے ہیں یہ کورس طلبا کو متبادل الفظ کو کم کرتے ہوئے براہ راست طریقہ سے مطلوبہ زبان ظاہر کرےنے کا سازگار ماحول فراہم کرےگا سرگرمیں کی بے شمار اقسام کے ذریعے اس کورس کا مقصد بولنے والے میں اعتماد اور پیش کرنے کی مہارت پیدا کرنا ہے۔

ایچ یو -95 ای، ایڈوانسڈ اورل کمیونیکیشن

ایڈوانسڈ اورل کمیونیکیشن(اے او سی) کا کورس ان طلبا کو جن کا انگریزی زبان میں ناکافی عبور ہے ان کو اپنی زبان پر کم انحسار کرتے ہوئے دوسری زبان بنانے کے ساتھ جو سیکھنے والے قابل بحث موضوعات پر بات کرنے میں درستگی اور روانی قائم نرکھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں ، ان میں مہارت پیدا کرنے کے لئے ہے ای ٹی او ان مسائل کو دیکھتا ہے ، اے او سی مختلف ( تعلقات، گروپس و اجتماعی )طریقوں سے معلومات اور مشق کے مواقع فراہم کرتا ہے ؛ متباد ل الفاظ کی بجائے براہ راست طریقہ استعمال کیا جاتا ہے ۔طلابا کو انفرادی یا کسی چھوٹے / بڑے گروپ کے رکن کے طور پر پیش کرنے کی مشق کی جاتی ہے تاکہ اعتماد پیدا ہو سکے دیگر بے شمار سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سمعی بصری اعانت بھی طلبا کو ترغیب دینے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔ لینگویج لیب کے دورے اس کورس کا مستقل حصہ ہے جس سے طلبا کو تلفظ کی درستگی اور سننے کی مہارت میں مدد ملتی ہے اور ان کو آزادنہ طور پر سیکھنے والا بنا دیتی ہے

ایچ یو – 97 ای ، سرٹیفکیٹ آف ٹیکنیکل انگلش

جن طلبا نےبارہ سال کی باقاعدہ تعلیم مکمل کر لی ہو وہ اس کورس میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ کورس خصوصی طور پر پیشہ ورانہ افراد کے لئے ہے جو اپنے پیشہ کے مختلف مراحل میں ہیں طلبا بنیادی طور پر زبان سمجھ سکتے ہیں اور انگریزی میں سادہ جملے بنانے کی اہلیت رکھتے ہیںروزمرہ کے استعمال ہونے والے سادہ الفاظ کا اظہار اور انگریزی میںبول چال کرتے ہوئے وہ پیچیدہ جملوں کو مطلوبہ زبان میں کم مطالعہ اور پیچیدہ مضمون کے تجزیہ کے کم مواقع کے باعث کُلی طورسمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں یہ کورس ان کی مدد کرے گا جو تکنیکی الفاظ کے درست استعمال ، دستاویزات جیسے دفتری خط و کتابت، یاد داشتیں ای میلز وغیرہ کی تحریر، کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔ طلبا کو ابان کی ترتیب بشمول گرائمر و دیگر استعمال کی بھی مشق کرائی جائے گی ۔

ایچ یو -98 ای، ڈپلوما ان ٹیکنیکل انگلش

وہ طلبا جو اپنی باقاعدہ تلیم کے چودہ سال مکمل کرچکے ہوں اور کسی تنظیم سے منسلک ہو ں وہ اس کورس کے بہترین امیدوار ہوتے ہیں یہ کورس طلبا کو کاروباری خط و کتابت،ٹیکنیکل پریزینٹیشنز اور فیلڈ پروجیکٹس میں ایڈوانسڈ لیول کی انگریزی کے قابل بناتا ہے اس کورس میں شامل سیکھنے والے اپنے ذخیرہ الفاظ کو تکنیکی مضمون میں ڈھالنے میں دقت محسوس کرتے ہیں،طلبا کو ایڈوانسڈ سطح کے قائل کرنے والے خطوط ، فزیبلیٹی ، ترقیاتی و تحقیقی رپورٹس تیار کرنے کی مشق کرائی جاتی ہے انہیں رسمی اجلاس میں ایک موثر شراکت اور بہتر انداز میں پیش کرنے کی رہنمائی کی جاتی ہے پرایجیکٹ/کیس سٹڈیز طلبا میں معاملات سلجھانے اور مولعماتی عمل کو بہتر بناے میں مدد دیتی ہے ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی