انگریزی

ڈیپارٹمنٹ آف ایویانکس انجینیئرنگ

لفظ ایویانکس دو الفاظ ایوی ایشن اور الیکٹرونکس کا مجموعہ ہے حالیہ دنوں میں صنعت ہوائی جہاز سازی کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن ، کنٹرول اور نیوی گیشن کے استعمال میں انتہائی اضافہ کا تجربہ ہوا۔ بڑے ائیر یل وہیکلز میں اہم فلائٹ فنکشنز کو ٹیک آف سے لینڈنگ تک آن بورڈ کمپیوٹر کنٹرول کرتے ہیں جبکہ آن بورڈ سنسرمختلف فزیکل فنامنا جیسے موسم ، زمینی گاڑیاں ، گروپ ڈینسیٹیز اور فضائی اہداف کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔ایویانکس کا شعبہ اس لئے ملٹی – ڈس سپلینری اور چیلنجنگ ہے ۔آئی ےاے اے کا ایویانکس انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ایویانکس انجینیئرنگ میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی اورانفارمیشن سیکورٹی میں ایم ایس کے کورس پیش کرتا ہے۔آج کی ہائی ٹیک الیکٹرونکس اور ایوی ایشن کی صنعت کو درپیش چیلنجز کی عکاسی کرتے ہوئے پیش کردہ پروگرام آپ کوایک کٹھن مطالعاتی سلسلہ کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ وسیع دائرہ کار اور انجینیرنگ و سائنسی معلومات کی حدوں کو دریافت کرنے والی سپیشلائزیشن کی مختلف اقسام میں سے کورس کے انتخاب کی اجازت ہوگی۔ضم شدہ ٹیکنالوجیز اور مسائل کے حل میں ان کا اطلاق دریافت کرنے کے لئے مخصوص مطالعاتی کورسز بھی موجود ہیں۔پروگرام اور مقالاتی تحقیق میں ہمہ وقت ترقی یافتہ تصورات اور ان کے اطلاق پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے ، مقصد معلومات کی وسعت اور گہرائی مہیا کرنا ہے تاکہ فارغ التحصیل طلبا ہمیشہ کے لئے ایک پیشہ ور انجینیئر کے طور پر مختلف شعبوں میں سیکھنے کا عمل جاری رکھ سکیں ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی