انگریزی

چیئر انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا پیغام

ایئر یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایویانکس اینڈ ایوی ایشن (آئی اے اے ) کے ڈیپارٹمنٹ آف ایویانکس انجینیئرنگ میں خوش آمدید۔ہمارا مقصد گریجویٹ طلبا کو انجینیئرنگ کی اعلی معیار کی تعلیم کے ساتھ عملی تجربہ دینا ہے۔ ہمارا ہر تدریسی رکن اہل طلبا کے ساتھ انفرادی پراجیکٹس پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہماری فیکلٹی دو اہم حصوں : ایویانکس سسٹمز اور انفارمیشن سیکورٹی پر مشتمل ہے۔ہمارے ماسٹرز و ڈاکٹورلز نے کورس میں اور اپنی تحقیق پر لاتعداد ٹیکنیکل پریزینٹیشنز دی ہیں ۔ تمام گریجویٹ طلبا سے پیر ریویوڈ انجینیرنگ جرائدمیں تحقیقی کام کی اشاعت کی توقع کی جاتی ہے ۔ آپ خواہ ایک با صلاحیت حالیہ طالب علم ہیں یا ایک وزیٹر برائے مہربانی رابطہ کرنے یا ملاقات میں جھجھک محسوس نہ کریں

ڈاکٹر اسرار حسین


چیئر ایویانکس ڈیپارٹمنٹ


پی ایچ ڈی، یونیورسٹی آف مانچسٹر، برطانیہ

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی