انگریزی

ڈین کا پیغام

وفاقی اجازت سے قومی سطح کی اکتوبر2002 میں قائم ہونے والی ائیر یونیورسٹی کو دس سال ہو چکے ہیں ۔ الیکٹریکل انجینیئرنگ کے چھ اور میکاٹرانکس کے پانچ فارغ التحصیل بیچز نے ملک میں اور ملک سے باہر تربیت کے حصول کے بعد اندرون ملک و بیرون ملک پیشہ ورانہ کارگاہوں اورمستقبل کی درسگاہوںمیں خدمات انجام دیتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر لیا تاہم فیکلٹی آف انجینیئرنگ کو اُن عمومی مسائل و بحران کا سامنا ہے جو ابتدائی دور میں تعلیمی اداروں کو پیش آتے ہیں ۔ فیکلٹی کی ترقی اور علمی فروغ ایک مسلسل عمل ہے ۔

انجینیئرنگ میں الیکٹرانکس ، ٹیلی کمیونیکیشنس ، پاور اور میکاٹرانکس کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف ایویانکس اینڈ ائیروناٹیکل کے زیر اہتمام مکینکل انجینیئرنگ میں ایک انڈر گریجویٹ پروگرام بھی اسی حدود میں جاری ہے ۔

ہماری فیکلٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور یونیورسٹی کے مقاصد سے مکمل ہم آہنگ ہے ۔تجربہ گاہوں کے آلات کلاس کے لیکچر سےحاصل کردہ مہارت اور مستند معلومات کی اعانت کے لئے موزوں ہیں اس لئے ہمارے پاس انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ سطح کے مکمل انجینیئرنگ پروگرام ہیں یہ پروگرام پاکستان انجینیئرنگ کونسل سے منظور شدہ ہیں جس کی منظوری کی بنا پر ہمارے فارغ التحصیل طلبا صنعتوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہمارے انڈر گریجویٹ پروگرام کے طلبا نے متعدد تصوراتی ایجادات کے انجینیئرنگ ثبوت فراہم کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لیا حال ہی میں جولائی 2011 میں ملائشیا کی شیل ایکو میراتھن میں حصہ لیا سوشل میڈیا پر یو ٹیوب سمیت وسیع پھیلاؤ کے لئے متعدد پراجیکٹس پیش کئے گئے

ہمارے بیشتر فارغ التحصیل طلبا وطن عزیز میں اور ملک سے باہر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے گئے ہیں جہاں انہوں نےیونیورسٹی کی فراہم کردہ مضبوط بنیاد اور اپنے وقت کے اپنے مفاد میں بہترین استعمال کی بدولت انہوں نے اعلیٰ کارکرگی کا مظاہرہ کیا

میں فیکلٹی آف انجینیئرنگ میں آنے والے نئے طلبا کو خوش آمدید کہتا ہوں اور معیاری تعلیم اور اپنی تعلیم کے لئے تجربہ کی بھرپور اعانت کا مکمل یقین دلاتا ہوں۔ ائیر یونیورسٹی کا ماحول طلبا کے لئے اپنے پیشہ ورانہ مستقبل خودکو بہترین طور پر تیار کرنے کے لئے نہایت موزوں ہے ۔تندہی ،عزم اور مستقل جانفشانی سے طالبعلم یہاں صرف کئے گئے وقت کا بہتر صلہ حاصل کرتا ہے

ڈاکٹر ظفراللہ قریشی، ڈین فیکلٹی آف انجینیئرنگ

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی