انگریزی

فیکلٹی آف انجینیئرنگ کا تعارف

وفاقی اجازت سے قومی سطح کی اکتوبر2002 میں قائم ہونے والی ائیر یونیورسٹی کو نو سال ہو چکے ہیں ۔ الیکٹریکل انجینیئرنگ کے چھ اور میکاٹرانکس کے پانچ فارغ التحصیل بیچز نے ملک میں اور ملک سے باہر تربیت کے حصول کے بعد اندرون ملک و بیرون ملک پیشہ ورانہ کارگاہوں اورمستقبل کی درسگاہوںمیں خدمات انجام دیتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر لیا تاہم فیکلٹی آف انجینیئرنگ کو اُن عمومی مسائل و بحران کا سامنا ہے جو ابتدائی دور میں تعلیمی اداروں کو پیش آتے ہیں ۔ فیکلٹی کی ترقی اور علمی افزودگی ایک مسلسل عمل ہے ۔

انجینیئرنگ میں الیکٹرانکس ، ٹیلی کمیونیکیشنس ، پاور اور میکاٹرانکس کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف ایویانکس اینڈ ائیروناٹیکل کے زیر اہتمام مکینکل انجینیئرنگ میں ایک انڈر گریجویٹ پروگرام بھی اسی حدود میں جاری ہے ۔

ہماری فیکلٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور یونیورسٹی کے مقاصد سے مکمل ہم آہنگ ہے ۔تجربہ گاہوں کے آلات کلاس کے لیکچر سےحاصل کردہ مہارت اور مستند معلومات کی اعانت کے لئے موزوں ہیں اس لئے ہمارے پاس انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ سطح کے مکمل انجینیئرنگ پروگرام ہیں یہ پروگرام پاکستان انجینیئرنگ کونسل سے منظور شدہ ہیں

اس سال یونیورسٹی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ویکیوم سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل سنٹر آف فزکس نامی جیسے قومی مراکز سے رابطہ پیدا کئے ہیں جس سے فیکلٹی اور طلبا کے جاری منصوبوں کو تقویت حاصل ہوگی

ہمارے بیشتر فارغ التحصیل طلبا وطن عزیز میں اور ملک سے باہر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے گئے ہیں جہاں انہوں نےیونیورسٹی کی فراہم کردہ مضبوط بنیاد اور اپنے وقت کو بہترین استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ کارکرگی کا مظاہرہ کیا فیکلٹی آف انجینیئرنگ میں آنے والے نئے طلبا کو معیاری تعلیم اور اپنی تعلیم کے لئے تجربہ کی بھرپور اعانت کا مکمل یقین ہے۔ ائیر یونیورسٹی کا ماحول طلبا کے لئے اپنے پیشہ ورانہ مستقبل خودکو بہترین طور پر تیار کرنے کے لئے نہایت موزوں ہے ۔تندہی ،عزم اور مستقل جانفشانی سے طالبعلم یہاں صرف کئے گئے وقت کا بہتر صلہ حاصل کرتا ہے

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی