انگریزی

چئیر ڈیپارٹمنٹ

میکا ٹرانکس انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ 2003 میں قائم ہوا2007 میں منعقد ہونے والی یونیورسٹی کے پہلی تقریب تقسیم اسناد میں بی ای اور ایم ایس کے 55 اور 2 بالترتیب فارغ التحصیل طلبا شامل تھے چار سینیئر فیکلٹی ممبر سمیت 16 اساتذہ پر مشتمل تدریسی عملہ ہے ۔ تجربہ گاہوں میں تھرمو فلوڈز، کنٹرول و آٹومیشن ہیٹ ٹرانسفر، مشینز آف میٹیرئل اور ایک جنرل مشین ورکشاپ شامل ہیں یونیورسٹی کی دیگرمشترکہ سہولیات کمپیوٹر لیبز، لائبریری اور ڈیجیٹل الیکٹرانکس و مائیکرو پراسیسرزمیسر ہیں۔

میکاٹرانکس قدرے نیا شعبہ ہے یہ میکینکل ، الیکٹرانکس اور کمیوٹرسسٹمز پروگرامنگ پر مشتمل ہے " ترقی پذیر دنیا" کے ماحول میں جہاں متعدد قسم کی ٹیکنالوجیز شامل ہو گئی ہیں ، ایک انجینیئرکو صنعت میں سنکرجیسٹک ٹیکنالوجیز کے استعمال پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے چیلنج کا سامنا ہوتا ہے اس کی مناسب مثال انڈسٹئریل آٹومیشن ہے جو پروگرامیبل لاجک کنٹرولر (پی ایل سی ) جس میں تبدیل ہونے والے مثلاً درجہ حرارت، پریشر اور بہاؤ کی شرح صنعتی عمل میں کنٹرول کی جاتی ہے ۔ دیگر شعبہ جات آٹومیشن و ایمبیڈڈ سسٹمزمینوفیکچرنگ میں نا گزیر ہیں ڈیپارٹمنٹ کا اہم مرکزی مقصد ان سے طلبا کو بہرہ مند کرنا اور جامعیت دینا ہے

پاکستان میں صنعتی شعبے کے لئے میکاٹرانکس نہائت موزوں ہے کیونکہ یہ میکینکل ، الیکٹرانکس اور کمیوٹر پروگرامنگ کا امتزاج ہے جو ایک انجینیئر کو تمام مطلوبہ معاملات پر دسترس دیتا ہے ۔ گریجویٹ کی سطح پر ڈیپارٹمنٹ کا مطمع نظر انسٹرومینٹیشن ، سینسرز اور کنٹرول سسٹم ہوتا ہے ایم ایس پروگرامز میں طالب علم کے پاس آٹھ کورسز کی لازمی تکمیل کے بعد بین الاقوامی سطح پر قابل قبول تحقیقی کام کے لئے مناسب وقت ہوتا ہے ۔ میکا ٹرانکس میں ایم ایس کا انڈر گریجویٹ کی بنیاد پر ہونے والے تحقیقی مقالہ کا مقصد ڈاکٹریٹ کی تحقیق کے لئے معیاری کام کرناہے جو بین الاقوامی کانفرنسز کے معیار کا مقابلہ کرسکے

تدریس کے ساتھ ساتھ اساتذہ تھرمو فلوڈز اور ایلیمینٹل اسیےانگ کے لئے سنسر کے استعمال کے لئے ایکسرے فلورسینس ڈیٹیکشن سے منسلک شعبوں میں مصروف تحقیق ہیں یہ تحقیق بین الاقوامی کانفرنسز (اے ایس ایم کے لئے ای ، آئی سی او این ای 2، 2004) میں پیش کی گئیں اور اب 2008 میں ڈبلیوایس ایم ای کیمبرج اور اے ایس ایم ای آئی سی او این 16 کے لئے ہیں

طلبا کی فیکلٹی کے تجربہ سے استفادہ حاصل کرنے اور ایک مستند انجینیئر کے طور پر اور سب سے بڑھ کر معاشرہ کا ایک ذمہ دار شہری بننے کی حوصہ افزائی کرتے ہوئے شعبہ طلبا کے لئے ہمیشہ اپنے دروازے کھلے رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے

ڈاکٹر ظفراللہ قریشی


سینیئر ڈین/چئیر ڈیپارٹمنٹ آف میکاٹرانکس

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی