انگریزی

ڈیپارٹمنٹ آف میکاٹرانکس انجینیئرنگ


تعارف

میکا ٹرانکس انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ 2003 میں قائم ہوا ۔ بیچلر ڈگریز کے تین بیچز فارغ التحصیل ہو چکے ہیں تین سینیئر فیکلٹی ممبر سمیت 20 اساتذہ پر مشتمل تدریسی عملہ ہے ۔ تجربہ گاہوں میں سی این سی مشینیں، روبوٹک و صنعتی آٹو میشنز ، تھرمو فلوڈز، کنٹرول و آٹومیشن ہیٹ ٹرانسفر، مشینز آف میٹیرئل اور ایک جنرل مشین ورکشاپ شامل ہیں یونیورسٹی کی دیگرمشترکہ سہولیات کمپیوٹر لیبز، لائبریری اور ڈیجیٹل الیکٹرانکس و مائیکرو پراسسرزمیسر ہیں ۔2007 میں منعقد ہونے والی ائیر یونیورسٹی کی پہلی تقریب تقسیم اسناد میں بی ای اور ایم ایس کے بالترتیب 55 اور 2 فارغ التحصیل طلبا شامل تھے جبکہ 2010 میں ہونے والی دوسری تقریب تقسیم اسناد میں دوسرے اور تیسرے بیچ کے طلبا شامل تھے ۔

پاکستان میں صنعتی شعبے کے لئے میکاٹرانکس نہائت موزوں ہے کیونکہ یہ میکینکل ، الیکٹرانکس اور کمپیوٹر پروگرامنگ کا امتزاج جو ایک انجینیئر کو تمام مطلوبہ معاملات پر دسترس دیتا ہے ۔ گریجویٹ کی سطح پر ڈیپارٹمنٹ کا مطمع نظر انسٹرومینٹیشن ، سینسرز اور کنٹرول سسٹم ہوتا ہے ایم ایس پروگرامز میں طالب علم کے پاس آٹھ کورسز کی لازمی تکمیل کے بعد بین الاقوامی سطح پر قابل قبول تحقیقی کام کے لئے مناسب وقت ہوتا ہے ۔ میکا ٹرانکس میں ایم ایس کا انڈر گریجویٹ کی بنیاد پر ہونے والے تحقیقی مقالہ کا مقصد ڈاکٹریٹ کی تحقیق کے لئے معیاری کام کرناہے جو بین الاقوامی کانفرنسز کے معیار کا مقابلہ کرسکے

تدریس کے ساتھ ساتھ اساتذہ تھرمو فلوڈز اور ایلیمینٹل اسیےانگ کے لئے سنسر کے استعمال کے لئے ایکسرے فلوراسینس ڈیٹیکشن سے منسلک شعبوں میں تحقیق مصروف ہوتے ہیں یہ تحقیق بین الاقوامی کانفرنسز میں شائع اور پیش کی جاتی ہیں

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی