انگریزی

ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینیئرنگ

ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینیئرنگ ، وسعت اور دائرہ کار کے لحاظ سے ائیر یونیورسٹی کی سب سے بڑی آئینی اکائی ہے ۔ یہ 2002 سے مصرف عمل ہے اب تک طلبا کے دس بیچز فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جو مختلف سرکاری و نجی تنظیموں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور قومی و بین الاقوامی جامعات میں بھی کثیر تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہے ۔ تمام فارغ التحصیل بیچز کو پاکستان انجینیئرنگ کونسل(پی ای سی) کی توثیق حاصل ہے

ڈیپارٹمنٹ کی پندرہ جدید تجربہ گاہیں طلبا کےتربیتی تجربے کی افزودگی کے لئے جدید ترین تربیتی آلات سے لیس ہیں جس میں ڈیجیٹل الیکٹرانکس، الیکٹرانک سسٹم ، اینا لاگ،آر ایف اور آپٹیکل کمیونیکیشن، پاور الیکٹرانکس اور الیکٹریکل مشینیں ، کنٹرول سسٹم ، ایمبیڈڈ سسٹمز ڈیزائین ، ڈیجیٹل سگنل اور امیج پراسیسنگ ، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس لیبارٹری، پاورسسٹم لیبارٹری اور پراجیکٹ لیبارٹری شامل ہیں ۔ کمپیوٹر کی بنیاد پر کورسز اور فاسٹ انٹرنیٹ کنکشن کی بنیاد پر کورسز کے لئے طلبا کو جدید ترین کمپیوٹڑ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پر مشتمل کمپیوٹر کی پانچ تجربہ گاہوں تک بھی طلبا کو رسائی حاصل ہے۔تحقیقی مقاصد کے لئے طلبا کو آئی ای ای ای ڈیجیٹل لائبریری کے علاوہ ایچ ای سی کی جانب سے فراہم کردہ دیگر ڈیجیٹل لائبریریوں تک بھی رسائی حاصل ہے ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی