انگریزی

چئیر ڈیپارٹمنٹ

ڈیپارٹمنٹ آف انجینیئرنگ میں خوش آمدید
ڈیپارٹمنٹ آف انجینیئرنگ یونیورسٹی کی قدیم ترین اور وسیع ترین آئینی اکائی ہے 2002 میں اپنے قیام سے اب تک اعلیٰ معیار کے تعلیم یافتہ گریجویٹ تیار کرنے کی ایک قابل فخر تاریخ کا حامل ہے ۔ہمارے فارغ التحصیل طلبا تعلیمی و صنعتی میدان میں بہترین نتائج دئیے ہیں ۔ ان کی بین الاقوامی شاندار جامعات میں گریجویٹ سٹونٹس کے طور پر شمولیت اور عالمی سطح پر وظائف اور فیلوشپ کی حصولی ڈیپارٹمنٹ کے لئے اعزاز ہے ۔ہمارے تمام فارغ التحصیل گریجویٹ پاکستان انجنیرنگ کونسل کے توثیق یافتہ ہیں اور عمومی طور پر ملک بھر کی کئی سرکاری اور نجی تنظیموں کے علاوہ بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ خزاں 2009 کے سیمسٹر سے ہم نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ اعلیٰ تعلیم اور تجربہ کے حامل اساتذہ کی مدد سے ہمارا نصب العین معیاری تعلیم و تحقیق ہے ۔ ایم ایس کے تین بیچز پہلے ہی اپنا ڈگری پروگرام مکمل کر چکے ہیں ۔ حالیہ دور میں پی ایچ ڈی کے چھ بیچز اور ایم ایس کے دو بیچز کوشاں ہیں ہمارے قابل تدریسی ارکان تحقیقی عمل جاری رکھتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز میں مستقل شریک ہوتے ہیں ۔ الیکٹریکل انجینیئرنگ اور اس کے مختلف سپیشلائزیشن کے میدان میں مسلسل تبدیلیاں رو نما ہو رہی ہیں اور بلا شبہ ہم ان ایجادات کے تسلسل اور جدت افکار سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ صنعتوں سے حاصل کردہ آرا اور ہمارے تدریسی ارکان کی تحقیق سےہمارا نصاب پر مسلسل جائزہ لینا ہمارے ان احساسات کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہم نئی تجربہ گاہیں اور جدید آلات کی شمولیت سے مسلسل بہتر سہولیات کی جانب گامزن ہیں اگر آپ ہمارے ممکنہ طاب علم ہیں یا ہمارے تدریسی عملے میں شامل شمولیتاختیار کرنا چاہتے ہیں یا ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ میں رہنا چاہتے ہیں ہم آپ کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آپ کے سوالات کا جاب دینے میں خوشی محسوس کریں گے ۔

ائیر وائس مارشل(ر) سلیم طارق


چئیر ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینرنگ

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی