انگریزی

ڈین کا پیغام


نیورسٹی کے فیکلٹی آف بیسک اینڈ ایپلائیڈ سائنسزمیں آپ کو خوش آمدید

آپ اپنی زندگی کے پرجوش مرحلے پر دستک دے رہے ہیں جہاں آپ کو سیکھنے کے بے بہا مواقع میسر ہوں گے۔ یونیورسٹی اپنے طلبا کو ایک چیلینجنگ اور اعانتی ماحول مہیا کرنے کے لئے پُر عزم ہے، ہمارا عزم اپنے طلبا کو مستقبل کی قیادت کے لئے تیار کرنا اور ان کی علمی و انفرادی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔ فیکلٹی آف بیسک اینڈ ایپلائیڈ سائنسز اتنی ہی قدیم ہے جتنی ایئر یونیورسٹی قدیم ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس ، میتھیمیٹکس اور فزکس اس کے ذیلی ادارے ہیں ۔ بیسک سائنسز کسی بھی انجینیئرنگ پروگرام بشمول الیکٹیکل و مکینیکل انجینیئرنگ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کمپیوٹر سائنس کا انڈر گریجویٹ پروگرام کا 2002 میں آغاز ہوا ۔2010 میں میتھیمیٹیکل ماڈلنگ و کمپیوٹر سمولیشن میں ایم ایس کا کامیاب تعارف کرایا گیا ۔2013 میں ایپلائیڈ فزکس میں ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کیا گیا ۔خزان 2015 سے ہم نے میتھیمیٹکس و فزکس کے انڈر گریجویٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ہم پہلے ہی کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ایم ایس اور فزکس میں پی ایچ ڈی شروع کر چکے ہیں فیکلٹی کا ایک ہی عزم ؛ تدریس میں اعلی معیار، تحقیق و جدت ہے اور ہم سب سے بہتر ہیں ۔ ہمارا مقصد لیکچر سیشن کے لئے طلبا کی کم تعداد لینا ہے تاکہ پروفیسر کو ہر طالب علم سے آگاہی ہو اور ان کو سائنسی بحث میں شامل کرسکے مقصد انہیں مضمون سے متعلق تھیوریٹیکل سمجھ کے ساتھ عملی موقع بھی فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں فیکلٹی کا اضافی مقصد بیسک سائنسز، انجینیئرنگ و میڈیکل سائنسز کے مابین بندھن کو مضبوط بنانا ہے ۔ تمام انڈر گریجویٹ پروگرام کے لئے ابتدائی تجربہ گاہیں موجود ہیں ۔فزکس کی پوسٹ گریجویٹ تجرب گاہ زیر تکمیل ہے ہمارے پروفیسرز تحقیق کے پڑھےگئےمقالوں کا ایک شاندارپس منظر رکھتے ہیں ۔در حقیقت پی سی ایس ٹی 2013 کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کو ملک بھر کی جامعات میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے طلبا ایک سرگرم سائنسدان اور انجینیئر بنیں گے جوانسانی زندگی کوعلم اور ٹیکنالوجی سے بہتر بنانے بناے کے لئے پُر عزم ہوں گے۔میں تخلیقی، جوش وجذبوں سے سرشار طالب علموں کی منتظر ہوں۔میں آپ سے سیکھنے کے حاصل اس موقع کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ آئیں ہم باہم اعلیٰ ترین علمی روایات قائم کریں۔ فیکلٹی اور سٹاف کی جانب سے گُڈ لَک

ڈاکٹر اصغری مقصود، ستارہ امتیاز
ڈین،فیکلٹی آف بیسک اینڈ ایپلائیڈ سائنسز

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی