انگریزی

ڈین کا پیغام

فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز میں خوش آمدید ۔ گریجویٹ سٹڈیزکے حصول کے لئے آپ کا فیصلہ آپ کو سکالرز کی اس برادری کا ممبر بنادے گا جو مستقبل کے چیلینجز کی تیاری کے لئے سیکھنے اور کام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ سیکھنے کی خواہشمند اعلیٰ برادری میں فیکلٹی، سٹاف اور ساتھی طلبا کی مشترکہ کاوشیں آپ کو اعلیٰ معیارکا علمی تجربہ مہیا کرنے کے لئے ایک فکر انگیز و نمایاں موقع فراہم کرتی ہیں ائیر سکول آف یونیورسٹی مینیجمنٹ اے یو ایس او ایم کو بذات خود ایسی برادری ہونےپر فخر ہے جہاں فطری استعداد، مہارت و دانش کو بڑھنے اور فروغ دیا جاتا ہے

آفاقی باہمی انحصار،معلومات کی بنیاد پر معاشیات، ای تجارت و سائنس و ٹیکالوجی کی دنیا میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیاں ایک اعلیٰ اور بھرپور جامع سطح کی تعلیم کا تقاضا کرتا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز کے ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سمجھنے کی اہلیت ،علمی مباحثوں میں مصروفیت،تجزیہ کو بڑھاتے ہوئے علم کے فروغ ومقامی، علاقائی و عالمی معاشرہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے فیکلٹی و یونیورسٹی آپ کے سیکھنے کے مقاصد و توقعات کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے بہترین اساتذہ کی فراہمی کے لئے کوشاں رہیں گی۔

مجھے یقین ہے ائیر یونیورسٹی سکول آف مینیجمنٹ-اے یو ایس او ایم ایسا علمی ماحول مہیا کرتا ہے جہاں آپ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں گے تا کہ آپ میں نمایاں فرق ہو کیونکہ جن ہزاروں افراد کویہاں سیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے وہ ان لاکھوں افراد کوجنہیں یہاں قدم رکھنے کا موقع نہیں ملا فیضیاب کریں گے۔

ڈاکٹر شہناز رؤف


ڈین ،فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹوسائنسز و


چئیر ائیریونیورسٹی سکول آف مینیجمنٹ –اے یو ایس او ایم

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی