انگریزی

چئیر ڈیپارٹمنٹ کا پیغام

ائیر یونیورسٹی سکول آف مینیجمنٹ- اے یو ایس او ایم میں پُر تپاک خوش آمدید ، مستقبل کے بزنس مینجر کے خواہاں فرد کی حیثیت سے آپ خود کو اعلی تعلیم یافتہ افراد کے ہمراہ پائیں گے آپ کو ایسے اساتذہ میسر ہوں گے جو طلبا کو جدید ترین علم اور عملی تجربہ سے طلبا کی نشونما کے لئے پُر عزم ہیں۔ آپ ملک کے طول و عرض سے صنعت و تجارت کے گرانقدر معلومات کے حامل نمایاں مہمان مقررین کو بالمقابل سُن کرلطف اندوز ہوں گے ۔یہاں آپ کو لائبریری میں جدید کتابیں ملیں گی ، دلچسپ موضوعات کے محقق اساتذہ ملیں گے یہ پروگرام آپ کو تجارت کے کامیاب رہنماؤں ،برانڈ مینجر، ملٹائی نیشنل میگا کارپوریشنز کے اکاؤنٹنگ کے ماہر چیف اکاؤٹنٹس،تجزیات کے ماہر ، معاشیات کے جادوگر ، انسانی نفسیات اور ترغیب کی بنیاد پر تربیتی ماہرین اور افرادی قوت کے ذہین و فطین مینیجرزسے رابطہ کا موقع ملے گا۔ سائنس و ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ۔ ایک ترقی پذیرملک کی قوم کی حیثیت سے ہمیں نئی ترقی سے ہم قدم ہونا پڑے گا ۔ہمارے 70 ٪ قدرتی وسائل ابھی دریافت نہیں ہوئے ہیں ہماری منڈیوں میں وسعت کی بہت گنجائش موجود ہے جس سے کثیر زر مبادلہ حاصل کی جاسکتا ہے ۔ہم یہاں خصؤصی رہنمائی اوربہترین محققین کی فیکلٹی کی زیر نگرانی مطلوبہ مہارت فراہم کرنے کے لئے موجود ہیں۔

انشا اللہ تعالیٰ آپ اپنے پیشے کی بلندیوں کو چھوئیں گے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو

ڈاکٹر شہناز رؤف


ڈین، فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹیو سائنس


چئیر ائیر یونیورسٹی سکول آف مینیجمنٹ-اے یو ایس او ایم

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی