انگریزی

تعارف ائیر یونیورسٹی سکول آف مینیجمنٹ اے یو ایس او ایم

ائیر یونیورسٹی سکول آف مینیجمنٹ اے یو ایس او ایم – بی بی اے (آنرز)، بی ایس اے ایف ، ایم بی اے /بی بی اے (5۔1)، ایم ایس (مینیجمنٹ /ایچ آر/فائنانس) اور انفرادی طور پرمختلف پیشہ ورانہ و علمی پس منظر کے پی ایچ ڈی کے پروگرام پیش کرتی ہے۔کاروباری دنیا کی ہمیشہ سے بدلتی ہوئی جہتیں مضبوط قائدانہ، کاروباری، تجزیاتی ووسیع افکار کے حامل مینجر(منتظم) کی طالب ہیں ۔ اسلئے یہ پروگرام ایسے ترتیب دیئے گئے ہیں جو نہ صرف مظبوط انتظامی مہارت پیدا کرتے ہیں بلکہ چیلینجنگ تعلیمی ماحول میں تخلیقی صلاحیتیں بھی اُجاگر کرتے ہیں۔ یہ جامع پروگرام متعدد سپیشلائزیشنز اور پیشہ ورانہ ذہانت و فطری استعداد کے مطابق مخصوص شعبوں میں وسیع انتخاب پیش کرتے ہیں

تدریسی طریقہ کار کلاس روم میں لیکچرکے روائتی انداز سے ماورا اکیس سٹڈیز، گروپ پریزینٹیشنز، ٹیم پراجیکٹس ،ویڈیو لیکچرز، انٹرن شپس،انڈسٹریئل وزٹس و تجارتی رہنماؤں سےمسلسل رابطہ پر مبنی ہیں ۔ نصاب جامعیت سے عالمی سرکردہ سکولوں میں پڑھائے جانے والے بزنس کورسز کے تمام موضوعات پرمشتمل ہے ہمارے ذہین و اعلیٰ اہلیت کے اہل انسٹرکٹرز کی ٹیم حقیقی کاروباری دنیا میں طلبا کو ارفع مقام دلانے کے لئےعلم و مہارت اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی