انگریزی

ائیر یونیورسٹی ہی کیوں


ائیر یونیورسٹی

ائیر یونیورسٹی مرکز سے اجازت یافتہ 2002 میں قائم ہونے والی سرکاری یونیورسٹی ہے جو اسلام آباد کے جنوب مشرق میں خوبصورت پہاڑی مارگلہ کے دامن میں اسلام آباد کے ای نائن میں واقع ہے۔ داخلے کے لئے صدر دروازہ، آغا شاہی ایوینیو(نائنتھ ایوینیو) اور خیابانِ اقبال(مارگلہ روڈ) کے سنگم سے ملحقہ ہے۔

ایئریونیورسٹی ڈگری عطا کرنے والا ایک خودمختار ادارہ ہے اور اس کے فارغ التحصیل گریجویٹس کو ملازمت کے شاندار مواقع دستیاب ہوتے ہیں

یونیورسٹی ہر شعبہ میں تحقیق کو فروغ دیتی ہے ۔ اساتذہ کی ، اپنی قابلیت و تجربہ اورتحقیق کی بنیاد پر تعلیمی سسٹمز و نصاب میں بہتری کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ اساتذہ کے معیار اور کورسز کو جدید تر بنانے کو اولین فوقیت دی جاتی ہے اور اس کو ہمہ وقت اہم سمجھا جاتا ہے

ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس

مرکز سے اجازت یافتہ سرکاری یونیورسٹی کی حیثیت سے ملک کے طول و عرض میں مصروف عمل ہو سکتی ہے ۔ چار ڈویژنز ملتان ، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان پرمشتمل جنوبی پنجاب سے طلبا کی کثیر تعداد مینیجمنٹ سائنسز ، اور کمپیوٹر انجینیئرنگ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے لاہور ، اسلام آباد یا کراچی کے تعلیمی اداروں کا رخ کرتے ہیں۔

ملتان شہر نہ صرف ان چار ڈویژنز کے لئے بلکہ اس سے ملحقہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے لئے بھی موزوں مقام کاحامل ہے ۔ ائیر یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند طلبا کی کثیر تعداد کے پیش نظروزیر اعظم نے ملتان کیمپس کے قیام کی ہدایت کی۔

انتظامیہ نے اس کے قیام کی ممکنات کا بغور جائزہ لینے کے بعد دو فیکلٹیز (کلیات ) کے قیام کا فیصلہ کیا پہلے مرحلے میں ایپلائیڈوبیسک سائنسز ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں انجینیئرنگ کی فیکلٹی(کلیہ) قائم ہو گی۔ یونیورسٹی نے ملتان کے قلب میں ملتان چھاؤنی کی ابدالی روڈ پر خان سنٹر نامی کرائے کی عمارت سے آغاز کردیا ہے وقت کے ساتھ ملتان کے نواحی علاقے میں دو سو ایکڑ رقبہ پر کیمپس تعمیر کیا جائے گا

جنوری 2011 میں بی ایس سی ایس اور بی بی اے کے داخلے شروع ہوئے جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 19 اپریل 2011 کو ہوا ۔ خزاں 2011 کے سمیسٹر سےایم بی اے (ساڑھے تین سال )کا ڈگری پروگرام بھی پیش کردیا گیا ہے

کیمپس کا صدرمقام میں اپنے شعبوں سے قریبی رابطہ ہوتا ہے اور معلومات کی شراکت کے منظم سسٹمز کے تحت رابطہ میں رہتے ہیں ۔ملتان کیمپس کا پی ای آر این (پاکستان کا تعلیمی و تحقیقی مربوط سسٹمز) سےصدر مقام سے رابطہ ہے جس کی بدولت اسلام آباد کیمپس کے کلاس لیکچرز اور بین الاقوامی شہرت کے حامل سکالرز منسلک رہتے ہیں۔

مالیات ، مارکیٹنگ ، مینیجمنٹ اور کمپیوٹر سائنس میں اعلی تعلیم یافتہ اور پیشہ ورانہ تجربہ کے حامل اساتذہ کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ ایک کمپیوٹر لیبارٹری بھی قائم ہے جو کہ ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری سے منسلک ہے ان پروگراموں کے طلبا کو کمپیوٹر و پیشہ ورانہ ٹولز اور مین کیمپس کی دیگر سہولیات تک تقریباً لا محدود رسائی حاصل ہے۔ مینیجمنٹ سائنس اور کمپیوٹر سائنس کے تمام شعبوں سے متعلقہ جدید کتب پر مشتمل ایک لائبریری قائم کی جارہی ہے ۔

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی