انگریزی

طلبا کی منتقلی

مخصوص حالات میں فیکلٹی کی مشاورت سے وائس چانسلر منظور شدہ جامعات سےطلبا کی ائیر یونیورسٹی میں منتقل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ کسی دوسری جامعہ سے ڈسپلن کی بنیاد پر خارج کئے گئے طالب علم کو منتقل نہیں کیا جائے گا

ویب سائٹ پر دستیاب منتقلی کے درخواست فارم پر درخواست ڈائریکٹر آف اکیڈیمکس کو پیش کی جائے گی منتقلی کے طالب علم کو ڈگری کے حصول کے لئے کم از کم 50 ٪ مطلوبہ کریڈٹ آورز ائیر یونیورسٹی میں پورے کرنے ہوں گے۔" بی مائنس" سے کم کورسز کی منتقلی نہیں ہو گی اور یہ کورسز ائیر یونیورسٹی میں دوبارہ لینے ہوں گے داخلہ کی صورت میں جن کورسز کی منتقلی ہوگی اور جو کورسز اضافی پڑھے جائیں گے ان کی وضاحت لازمی کرنا ہوگی۔ منتقلی کے لئے طالب علم کو کم از کم سی جی پی اے 2۔5 کا حامل ہونا چاہئیے۔حتمی فیصلہ وائس چانسلر کا ہوگا

ائیر یونیورسٹی میں پروگرام کی منتقلی

عمومی طور پر کسی دوسرے پروگرام میں منتقلی کی اجازت نہیں ہے تا ہم خصوصی حالات میں یونیورسٹی میں داخل طالب علم ایک پروگرام سے دوسرے پروگرام میں منتقلی کی درخواست دے سکتا ہے ۔ مطلوبہ پروگرام میں منتقلی کی درخواست سمیسٹر کے آغاز سے کم از کم دو ہفتے قبل متعلقہ صدر شعبہ کو پیش کرنی ہوگی ۔صرف سی جی پی اے : 3 کے حامل طلبا درخواست دینے کے اہل ہیں

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی