فیس و مالی اعانت
ٹیوشن فیس @ اے یو
ہر سال فیسوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔جائزہ کے بعد فیسیں سب پر لاگو ہوں گی
موجود و نئے طلبا
ہر سمیسٹر کی فیس مقررہ مدت میں پیشگی جمع کرائی جائے گی۔ پہلے سمیسٹر کی فیس حقیقی کریڈٹ آورز کے مطابق وصول کی جائے گی ۔ ٹیوشن فیس صرف فنانس کے دفتر کی رسید پر ہی وصول کی جائے گی ۔ فیس بل تمام کورسز کے طلبا کو باقاعدہ رجسٹرڈ ہونے کے بعد ارسال کیے جائیں گے ۔بل پر درج مقررہ مدت کی آخری تاریخ ادائیگی لازمی ہے
مقررہ مدت میں ادائیگی میں ناکام ہونے والے طلبا کا نام یونیورسٹی کی فہرست سے خارج کردیا جائے گا اہل طالب علم کے بل کی ادائیگی کی ناکامی کے بعد اُس وقت نافذالعمل داخلہ فیس و جرمانے کے ہمراہ فیس کی ادائیگی پر بحالی ہوسکے گی
: یاد رکھیں : برائے مہربانی یاد رکھیں کہ داخلہ فیس ، کھیلوں کے اخراجات اور طلبا کی سرگرمیوں کے فنڈ کی رقم ہر صورت میں نا قابل واپسی ہوگی ۔ایک دفعہ جمع کرائی گئی فیس صرف درج ذیل مدت میں واپس ہو سکتی ہے
- سو فیصد ٹیوشن فیس کلاسز کے اجرا سے سات یوم تک
- پچاس فیصد ٹیوشن فیس کلاسز کے اجرا سے آٹھ تا پندرہ ایام تک
- سولہویں دن کے بعد ٹیوشن فیس واپس نہ ہوگی
نتیجہ کے منتظر داخلے کے امیدواران کاکم از کم معیاری نتائج نہ پیش کرنے پر داخلہ منسوخ ہو جائے گا اس صورت میں جمع کرائی گئی ٹیوشن فیس واپس کردی جائے گی ۔ ابتدائی دو سیمسٹرز مں طلبا کو کورسز چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تیسرے اور اس کے بعد کے سمیسٹرز میں چھوڑے گئے کورسز کی ٹیوشن فیس کی واپسی کی پالیسی کی چیدہ چیدہ باتیں طلبا کے کتابچے میں درج ہیں ۔
نمبر شمار | پروگرام | کل کریڈٹ آورز | ٹیوشن فیس بحساب فی کریڈٹ آور | ڈگری پروگرام کے کُل اخراجات کا تخمینہ | پہلے سیمسٹر کے کریڈٹ آور | پہلے سیمسٹر کی ٹیوشن فیس بحساب فی کریڈٹ آور |
---|---|---|---|---|---|---|
بی ای الیکٹریکل انجینیئرنگ | 139 | روپے:۔/4510 | روپے: ۔/800،626 | 19 | روپے: ۔/800،85 | |
بی ای میکا ٹرانکس انجینیئرنگ | 144 | روپے:۔/4510 | روپے:۔/440،649 | 17 | روپے: -/76,670 | |
بی ای مکینکل انجینیئرنگ | 141 | روپے -/4,510 | روپے ۔/635910 | 18 | روپے -/81,180 | |
بی ایس کمپیوٹر سائنس | 133 | روپے۔/3,438 | روپے ۔/45,7254 | 16 | روپے۔/55,008 | |
(بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن(بی بی اے۔آنرز | 142 | روپے۔/3,820 | روپے ۔/542,440 | 18 | روپے ۔/6,8760 | |
(بیچلر آف بزنس سٹڈیز(بی بی ایس | 75 | روپے ۔/3,820 | روپے ۔/286,500 | 18 | روپے ۔/68,760 | |
(بیچلر سٹڈیز ان اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس (بی ایس اے ایف | 136 | روپے ۔/3,438 | روپے ۔/467,568 | 17 | روپے ۔/58,446 | |
بیچلر آف سائنس ان فزکس | 131 | روپے ۔/2,813 | روپے ۔/368,503 | 16 | روپے ۔/45,008 | |
بیچلر آف سائنس ان میتھ میٹکس | 130 | روپے ۔/2,813 | روپے ۔/365,690 | 16 | روپے ۔/45,008 | |
ایم ایس /ایم فِل لنگویسٹک اینڈ لٹریچر | 30 | روپے ۔/3,360 | روپے ۔/100,800 | 12 | روپے ۔/40,320 | |
ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن(ایم بی اے )1۔1/2 سال | 36 | روپے ۔/4,180 | روپے ۔/150,480 | 12 | روپے۔/50,160 | |
ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن(ایم بی اے ایگزیکٹیو) دو سال | 66 | روپے ۔/4,200 | روپے ۔/277,200 | 15 | روپے ۔/63,000 | |
ایم ایس ان مینیجمنٹ سائنس | 30 | روپے ۔/4,928 | روپے ۔/147,840 | 12 | روپے ۔/59,136 | |
ایم ایس ان ایپلائیڈ فزکس | 30 | روپے ۔/4,928 | روپے ۔/147,840 | 9 | روپے۔/44,352 | |
ایم ایس ان میتھ میٹکس | 30 | روپے ۔/4,928 | روپے ۔/147,840 | 9 | روپے۔/44,352 | |
ایم ایس ان انفارمیشن سیکورٹی | 30 | روپے ۔/4,928 | روپے ۔/147,840 | 9 | روپے ۔/44,352 | |
ایم ایس ان کمپیوٹر سائنس | 30 | روپے ۔/4,928 | روپے ۔/147,840 | 9 | روپے ۔/44,352 | ایم ایس انجینرنگ پروگرام |
میکاٹرانکس/الیکٹریکل/ایویانکس/ائیروسپیس/ میکینیکل | 24+6 | روپے ۔/3,360 | روپے ۔/100,800 | 9 | روپے ۔/30,240 | |
ایم ایس ان پراجیکٹ مینیجمنٹ | 30 | روپے۔/4,400 | روپے ۔/13,200 | 12 | روپے ۔/52,800 | پی ایچ ڈی پروگرام |
الیکٹریکل/ایویانکس/ائیروسپیس/ میکینیکل/ مینیجمنٹ سائنسز / لینگویسٹک اینڈ لٹریچر/ میتھ میٹکس / میکاٹرانکس / فزکس | 18+30 | روپے ۔/3,360 | روپے ۔/161,280 | 9 | روپے ۔/30,240 | |
کریڈٹ آورز کی تعداد اور فیس کے سسٹمز جلد بنائیں جائیں گے | ||||||
دیگر واجبات | ||||||
آن لائن داخلہ کے واجبات | روپے ۔/2000 نا قابل واپسی | |||||
(داخلہ فیس( مقررہ مدت میں | روپے ۔/20000 نا قابل واپسی | |||||
سیکورٹی فیس | روپے ۔/ 10000 قابل واپسی | |||||
(کھیلوں کے واجبات(فی سمیسٹر | روپے ۔/300 فی سیمسٹر نا قابل واپسی | |||||
(طلبا کی سرگرمیوں کے واجبات (فی سمیسٹر | (روپے ۔/550 فی سیمسٹر (نا قابل واپسی | |||||
تقریب تقسیم اسناد کے واجبات | روپے ۔/5000حتمی سیمسٹر کے آغاز پر واجب الادا | |||||
(مقالہ کے جائزہ کے واجبات ( صرف ایم ایس/ایم فَل لینگویسٹکس اینڈ لٹریچر | روپے ۔/5000 تیسرے سیمسٹر کے آغاز پر واجب الادا | |||||
تجدید داخلہ فیس | روپے ۔/20000 نا قابل واپسی | |||||
تجدید شمولیت فیس برائے سیمیسٹر رخصت | روپے ۔/3000 نا قابل واپسی |
یونیورسٹی ٹیوشن فیس یا مندجہ بالا کسی واجبات پر ضرورت کےتحت نظر ثانی کا حق محفوظ رکھتی ہے
فیس کی ادائیگی
فیس کی ادائیگی سیمسٹر کے آغاز میں کی جائے گی ۔کامیاب امیدواران کے داخلہ کے خط کے ہمراہ فیس بل منسلک ہوگا ۔ پہلی میرٹ لسٹ کے مطابق فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ 7 اگست 2015 ہے ۔ دوسری میرٹ لسٹ(اگر ہوئی) کے مطابق فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ بدھ،19 اگست 2015 ہے ۔امیدواران جو فیس مقررہ مدت میں جمع نہیں کرائیں گے وہ داخلہ سے محروم ہو جائیں گے اور میرٹ لسٹ کے مطابق اگلے امیدوار کو داخلہ پیش کردیا جائے گا ۔
مالی اعانت
ائیر یونیورسٹی کے ضرورت مند طلبا کے وظائف
شعبہ کے کوارڈینیٹر آفس (دفتر رابطہ کار)میں دوسرے سیمسٹر کے بعد وظائف کے فارم دستیاب ہوں گے۔وظائف کی منظوری فنڈز کی دستیابی طالب علم کی بہتر کارکردگی اور اچھے رویہ سے مشروط ہے
ضرورت مند طلبا کے لئے ایچ ای سی کے وظائف
ضرورت مند طلبا کے لئے ایچ ای سی کے وظائف بشمول ماہانہ ٹیوشن فیس اور ہر پروگرام کی مدت کے دوران ۔/6000 روپے ماہانہ وظیفہ مستحق طلبا کو پیش کئے جاتے ہیں درخواست فارم ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔ (www.au.edu.pk)
پہلے سیمسٹر سمیت یونیورسٹی کے تمام طلبا درخواست دینے کے اہل ہیں ۔طلبا کی مدد کے لئےدرج ذیل عملہ موجود ہوگا۔
(amjad.mehmood@mail.au.edu.pk) (جناب امجد محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار(پروگرام کے نمائندہ
(zubair.khattak@mail.au.edu.pk) جناب زبیر خٹک،افسرِمالی اعانت برائے طلبا
آنسہ ثوبیہ،معاون افسرِمالی اعانت برائے طلبا
پنجاب فروغ تعلیم وظائف
میرٹ و ضرورت مند طلبا کی بنیاد پر ٹیوشن فیس پر مبنی پنجاب فروغ تعلیم وظائف مستحق طلبا کو پیش کئے جاتے ہیں ۔یہ وظائف انجیرنگ کےشعبہ میں انڈر گریجویٹ طلبا کو پیش کیے جاتے ہیں جو طلبا کی اطمینان بخش تعلیمی کارکردگی اور نظم و ضبط کی کارکردگی کےپیش نظر مکمل پروگرام کی مدت کے لئے ہوتے ہیں
اہلیت کا معیار
طالب علم کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔
طالب علم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں کم از کم 60 ٪ نمبر(فرسٹ ڈویژن) حاصل کئے ہوں اور یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ سطح کے انجیرنگ کے پروگرام میں داخل ہو ۔
پنجاب کے کسی انٹرمیڈیٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہو ۔
طالب علم نے یہ امتحانات سرکاری تعلیمی ادارے (مرکزی حکومت کے ادارےجو پنجاب کی جغرافیائی حدود میں واقع ہوں اہل ہیں )بطور منسلکہ تعلیمی ادارے کے پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت سے پاس کیا ہو
والدین/سرپرست کی سالانہ آمدنی(بشمول تمام وسائل) سالان ۔/360,000 سے زائد نہیں ہونی چاہئیے۔
متعلقہ تعلیمی سال کے دورانیہ میں کوئی دوسرا وظیفہ نہ حاصل کیا ہو ۔