انگریزی

تشریف لائیں


محل وقوع


مقام

اسلام آباد کے جنوب مشرق میں خوبصورت پہاڑی مارگلہ کے دامن میں اسلام آباد کے ای نائن میں واقع ہے۔ داخلے کے لئے صدر دروازہ، آغا شاہی ایوینیو(نائنتھ ایوینیو) اور خیابانِ اقبال(مارگلہ روڈ) کے سنگم سے ملحقہ ہے

(از موٹروے و جی ٹی روڈ ) این۔5

(کشمیر ہائی وے سے بائیں جانب نائنتھ ایوینیو/آغا شاہی ایوینیوپر مڑیں اور سیدھا شاہین چوک تک آئیں(اوپر دیکھیں

از اسلام آباد کے ہوائی اڈے/اسلام آباد ایکسپریس وے

(ہوائی اڈے سے اسلام آباد ہائی وے کے ذریعے فیصل مسجد کی جانب آئیں۔مارگلہ روڈ/خیابان اقبال کے چوک پر بائیں طرف شاہین چوک(نائنتھ ایوینو اور مارگلہ روڈ کا چوک) کی جانب بڑھیں۔(اوپر دیکھیں

از مری

مری روڈ سے کشمیر ہائی وے نائنتھ ایوینیو کے لئے دائیں جانب مُڑ کر شاہین چوک (نائنتھ ایوینو اور مارگلہ روڈ کا چوک) تک سیدھا آئیں

اسلام آباد

وطن عزیز کے شمال مغربی حصہ میں سطح مرتفع پوٹھوار میں واقع ہے۔ یہ شہر اسی کی دہائی میں کراچی سے دارالخلافہ اسلام آباد منتقل رکنے کے لئے آباد کیا گیا قربت کی وجہ سے راولپنڈی اس کا جڑواںشہرسمجھا جاتا ہے اپنی مارکیٹوں اور باغوں پرمشتمل مختلف سیکٹرز میں تقسیم ایک جامع منصوبہ بندی سے یہ ایک جدیداورمنظم شہر ہے اسلام آباد وفاقی پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، صدارتی سیکرٹریٹ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ، وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سرکاری و نجی ، قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر یہاں واقع ہیں

تاریخ

ہزاروں سال کی تاریخی حیثیت کا حامل نوآبادشدہ شہراسلام آباد، ایشیا کی قدیم انسانی آبادیوںمیں سے ایک ہے جس کا تعلق وادی سندھ کی تہذیب سے ملتا ہے ۔ یہاں کے بنے ہوئے پتھر کے آلات و برتن دریائے سندھ کے زیریں علاقے میں بھیجے جاتے تھے اسی دور میں غالباً وسطی ایشیا سے انڈو یورپین نے یہاں ہجرت کی ۔ شمالی علاقہ جات میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کی کثرت مقدونیہ کے سکندر اور وسطی ایشیا کےتیمور لنگ کی نسلوں کی گزرگاہوں کا ثبوت ہیں ۔اسلام آباد کے دریائے سواں کے کنارے پتھر کے دور کے سات ہزار سال پرانے پانچ ہزار سال قبل از مسیح کے زمانے کے انسان کی کھوپڑیاں کی دریافت یہاں کی آبادی کی گواہی دیتی ہیں

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی