انگریزی

وائس چانسلر کا پیغام


میں ائیریونیورسٹی میں تعلیمی پروگرام کے لئےآپ کی دلچسپی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ درست فیصلہ کر رہے ہیں ہمارے ممکنہ طالب علم کی حیثیت سے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع ہمارا کیمپس تعلیمی ، سماجی اور انفرادی نشونماکے آپ کوبے شمار اور منفرد مواقع فراہم کرتا ہے
وفاقی سر پرستی میں قائم ائیر یونیورسٹی پبلک سیکٹر کی اعلیٰ ترین تدریسی معیارو تعلیمی وظائف کے لئے پُرعزم ہے اس کےقومی سطح پر تسلیم شدہ پروگرام انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبا کو متعلقہ شعبہ میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں ۔تدریس و تحقیق اور بہترین تعلیمی ماحول کے حصول کے لئے اعلیٰ تدریسی معیار و تحقیق اور بہترین تعلیمی ماحول کے لئے پُر عزم اساتذہ کا جذبہ ہی یونیورسٹی کے مقصد کا مرکزہیں اعلی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ ہوتے ہوئے طلبا اور معاشرہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ اور عملہ نصاب و دیگر پروگرام کی بہتری کے لئے مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں بایں ہمہ یونیورسٹی ثقافتی،سماجی اور اخلاقی قدروں پر مشتمل کردار سازی پر بھرپور توجہ دیتی ہے

ائیر وائس مارشل فائز امیر(ریٹائرڈ) ہلال ِامتاز (ملٹری)، ستارہ بسالت

ویب ڈویلپمنٹ ٹیم - ائیر یونیورسٹی